کرناٹک میں کیا آج ہو پائے گا فلور ٹیسٹ ؟ مزید دو ممبران اسمبلی پہنچے سپریم کورٹ
بنگلورو،22؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پیر کو ایک مرتبہ پھر کارروائی شروع ہوگی ۔ پیر کو ہی ریاست میں کانگریس اور جنتادل سیکولر کی حکومت کے مستقبل پر فیصلہ ہوسکتا ہے ۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق دو ممبران اسمبلی ایچ ناگیش اور آر شنکر فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں ۔ ممبران اسمبلی نے پیر کو شام پانچ بجے تک فلور ٹیسٹ کا عمل پورا کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی داخل کی ہے ۔
ان کا دعوی ہے کہ حکمراں اتحاد اسمبلی کی کارروائی کو روکنے کیلئے تاخیر کی حکمت عملی اپنا سکتا ہے ۔ دوسری طرف بہوجن سماج پارٹی کے این مہیش نے کہا ہے کہ ان کے اعلی کمان نے تحریک اعتماد کے دوران نہ رہنے کیلئے کہا ہے ، اس لئے انہوں نے پیر اور منگل کو سیشن میں حصہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔
حالانکہ ان کے بیان کے کچھ گھنٹوں بعد بی ایس پی سپریمو مایا وتی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ انہوں نے ممبر اسمبلی کو کمار سوامی کی حکومت کے حق میں ووٹ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ خیال رہے کہ کانگریس کے 13 اور جے ڈی ایس کے تین ممبران اسمبلیوں نے استعفی دیدیا ہے جبکہ آزاد ممبران اسبملی آر شنکر اور ایچ ناگیشن نے اتحادی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے ۔
کانگریس کے ایک رکن رام لنگ ریڈی نے کہا کہ وہ حکومت کی حمایت کریں گے ۔ حکمراں اتحاد کی طاقت 117 ممبران اسمبلی کی ہے ، جس میں کانگریس 78 ، جے ڈی ایس 37 ، بی ایس پی ایک اور اسپیکر کے علاوہ ایک نامزد رکن ہیں ۔