مغربی بنگال انتخابات میں ممتا کی پارٹی نے درج کی زبردست جیت، مگر نندی گرام میں ممتا کا کیا ہوا ؟ دیدی او دیدی کہنے والے دادا چاروں خانے چت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2021, 11:36 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 3/مئی (ایس او نیوز) مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں ایک طرف ممتا بینرجی کی   ترنمول کانگریس نے 213 سیٹوں پر زبردست کامیابی درج کرتے ہوئے  بی جے پی کے پورے کھیل کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے وہیں دوسری طرف ممتا بنرجی  جنہیں الیکشن کمیشن سے پہلے 1200 ووٹوں سے جیت جانے کا اعلان کیا ہے، بعد میں اچانک  اپنا اعلان تبدیل کردیا اور کہا کہ  اس سیٹ پر بی جے پی کے سووندو ادھیکاری 1900 ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔  نندی گرام  کے نتیجہ کو لے کر ممتا نے   ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے اور اخبار کو بیان دیتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ  اس سیٹ سے ہاری نہیں ہیں۔

یاد رہےکہ  ممتا  نے اپنا پرانی  اسمبلی نشست بھونی پورا   کو  چھوڑ کر ان کے معتمد خاص سووندوادھیکاری کے خلاف نندی گرام میں   الیکشن  میں کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا تھا،ممتا کے خاص الخاص مانے جانے والے سووندو ادھیکاری کے   بی جےپی  جوائن کرنے کے بعد سمجھا جارہا تھا کہ  اس سے پارٹی کو کافی نقصان ہوگا ، مگر ممتا  کی ہمت کی داد دینی چاہئے  کہ انہوں نے اپنا حلقہ چھوڑ کر   سووندو ادھیکاری کے  خلاف انتخابی اکھاڑے میں اُترنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ نندی گرام  مغربی بنگال کی سب سے بڑی ہائی پروفائل سیٹ ہے، یہاں  ممتا کی پارٹی کو چھوڑ کربی جے پی میں شامل ہونے والے  ممتا کے ہی   معتمد خاص    سووندو ادھیکاری  کھڑے تھے جو یہاں ہمیشہ جیت درج کرتے آرہے تھے،  لیکن ممتا نے  سووندو ادھیکاری کو  سبق سکھانے کے لئے خود اس اسمبلی نشست سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا اور     ایسی سخت ٹکر دی کہ   بی جے پی کے  اب ہوش اُڑگئے  تھے۔

کہا جارہا تھا  کہ اس سیٹ کو حاصل کرنے کے لئے بی جے پی نے  ایڑی چوٹی کا زور لگایا ،امیت شاہ کے ساتھ ساتھ ادتیہ ناتھ یہاں تک کہ  خود وزیراعظم مودی بھی   ممتا کو ہرانے میدان میں اُتر گئے تھے اور سووندو ادھیکاری کے لئے پرچار کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں  انتخابات کے موقع پر اس با ت کی بھی باتیں سامنے آرہی تھی کہ ممتا کو شکست دیتے  نندی گرام میں سنٹرل سیکورٹی فورس کو تعینات کردیا  ہے، الیکشن کمیشن پر  ناانصافی کرنے کا بھی الزام لگا اور  یہاں تک کہا گیا کہ  بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنان کی فوج کے ساتھ ساتھ دنیا کی ہر دولت ممتا کے خلاف جھونک دی گئی تھی ۔ انتخابات کے دوران   ممتا نے الزام  لگایا تھا  کہ ووٹنگ کے دوران بی جے پی کارکنان   بوتھ پر قبضہ کر کے  دھاندلیاں   کررہے ہیں۔بتایا گیا تھا کہ  ممتا بنرجی بذات خود بویل نامی ایک بوتھ پر پہنچ گئیں تھی  جہاں بی جے پی کارکنان نے ان کو گھیر لیا تھا۔ ذرائع کی مانیں تو اکیلے نندی گرام میں ممتا کے کارکنان نے چناؤ کی خلاف ورزی کے 63 معاملات الیکشن کمیشن  میں درج کئے  تھے ، لیکن  ایک بھی شکایت پر کان نہیں دھرنے کا بھی  الزام تھا، ان سب کے باوجود جب  ممتا کی جیت کا اعلان ہوا تو ظاہر بات ہے کہ مخا لف خیمے والوں کے ہوش اُڑگئے ہوں گے۔مگر پھر الیکشن کمیشن نے اپنا سابقہ اعلان  تبدیل کردیا اور دوسرا اعلان کیا کہ  ممتا کے خلاف بی جے پی کے سووندو ادھیکاری جیت گئے ہیں۔ ویسے تو ممتا نے  ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے، اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ  آگے کیا ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹوں  کے مطابق مغربی بنگال میں   ممتا بنرجی کی  ترنمول کانگریس کو  213  جبکہ  بی جے پی کو 77  سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔