اگلے دو سالوں میں ایتناہولے منصوبے کا پانی ضلع کے تالابوں کو فراہم ہوگا:سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2022, 12:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13؍جون (ایس او نیوز؍نامہ نگار) کولار اور چکبالاپور ضلع کے تمام تالابوں کو اگلے دو سالوں میں یتناہولے منصوبے کا پانی فراہم کیاجائے گا۔ ایک سال کے اندر ضلع کی سرحد تک یتناہولے منصوبے کا پانی آجائے گا۔ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن و ہیلتھ ڈاکٹر کے سدھا کرنے کیا۔

انہوں نے کل اپنی بنگلورو کی سرکاری رہائش گاہ پر گنگا کلیان یوجنا کے تحت منظور کئے بورویل کی منظوری کے کاغذات مستحقین کے حوالے کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج104چھوٹے کسانوں کو گنگا کلیان کی یوجنا کے تحت 5کروڑ کی لاگت سے بورویل کی کھدائی کیلئے منظوری دی گی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں زیر زمین پانی کی سطح گہرائی تک پہنچ چکی ہے،اس لئے جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق ایچ ا ین ویلی منصوبے کے تحت تالابوں کو پانی فراہم کیاگیاہے،جس سے پانی کی سطح بڑھنے لگی ہے اور زراعت کیلئے کسان چین کی سانس لے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ بسوراج بومئی جب ریاستی وزیر برائے آبی وسائل کے عہدے پر تھے، اس دوران انہوں نے ہی یتناہولے منصوبہ تیار کرکے اسے منظوری دی تھی، ہماری خوش نصیبی ہے کہ وہی آج وزیر اعلیٰ ہیں۔توقع ہے کہ وہی اس یتناہولے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرکے پانی ان دونوں اضلاع کوفراہم کریں گے۔

انہوں نے بتایاکہ اگلے اسمبلی الیکشن سے پہلے ہی اس منصوبے کا پانی دونوں اضلاع کی سرحد تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے اس منصوبے میں کورٹ گیرے اور ڈوڈبالاپور میں برڈج تعمیر کرنے کافیصلہ کیاگیاتھا،مگر اب زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کی امید سے چکبالاپور اور کولار ضلع میں بھی برڈج تعمیر کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہئ خیال کیاگیاہے اورمنظوری حاصل کرلی گئی ہے۔جس کیلئے ڈی پی آر تیار کیا جا چکا ہے، فوری طور پر برڈج کا تعمیری کام شروع ہونے کی توقع ہے۔ مسلسل قحط سالی سے متاثر چکبالاپور ضلع ایچ ا ین ویلی کے پانی سے ہرا بھرا نظر آنے لگا ہے۔اب ضلع کو آنے والے ہر ایک سیاح اورنئے افراد اس ضلع کو ملناڈ سمجھ رہے ہیں۔

سدھاکر نے بتایا کہ بچوں کے مستقبل کے پیش نظر تعلیم اور بنیادی سہولتیں جیسے سڑکیں،ڈرائنیج،پار ک اور دیگر ترقیاتی کام سمیت تمام منصوبوں کا نفاذ بہتر طریقہ سے کیا جارہا ہے۔ضلع ہی نہیں بلکہ ساری ریاست کے عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے کام انجام دیا جارہا ہے، جس کے تحت سرکاری اسپتالوں،سرکاری میڈیکل کالجوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ان تمام ترقیاتی وتعمیری کاموں کیلئے حلقہ کے عوام نے جو انہیں موقع دیا ہے،اس کیلئے وہ شکرگذار ہیں۔ اس اسمبلی حلقہ کے عوام نے جو بی جے پی کو 3فیصد سے بڑھاکر 51فیصد ووٹ دئے ہیں جس کی بدولت وہ آج ا یم ایل اے اور وزیر بن کر اسمبلی حلقہ کے ساتھپوری ریاست کے عوام کی خدمت کررہے ہیں اوربہتر طبی خدمات کی جانب توجہ دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...