شیموگہ ضلع میں بارش کی وجہ سے 40 کروڑ کا نقصا ن

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2022, 11:44 AM | ریاستی خبریں |

شیموگہ، 25؍مئی (ایس او نیوز)پچھلے ہفتے ہوئی مسلسل بارش سے ضلع میں تقریباً 40کروڑ روپئے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایاگیاہے۔وزیر اعلیٰ کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلہئ خیال کرنے کے بعد ضروری معاوضہ دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔یہ بات ضلع نگران کار وزیر نارائن گوڈانے کہی۔

انہوں نے یہاں شیموگہ شہر اور دیہی علاقوں میں بارش سے متاثرہوئے علاقوں کا دورہ کیا اورجائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے تک ہوئی مسلسل بارش کی وجہ سے شہر ی علاقوں میں بھی کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہواہے،دیہی علاقوں میں کئی فصلیں تباہ ہوئی ہیں،تقریباً تین ہزار ایکڑ علاقے میں فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ 2139گھروں کو نقصان پہنچاہے۔ 24اسکولوں اور 17آنگن واڑی مراکز کی عمارتوں کو بھی نقصان ہواہے۔

وزیر موصوف نے کہاکہ فصلوں کی تباہی کیلئے فی الحال ایک ایکڑ کیلئے 13 تا15 ہزار روپئے کا معاوضہ فراہم کیاجارہاہے،اسے مزید بڑھانے کیلئے وزیر اعلیٰ سے با ت کی جائے گی۔ رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کہاکہ بارش کی وجہ سے شیموگہ شہر کے 7وارڈوں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہواہے، ہرسال بارش سے ہونے والے نقصانات پر قابوپانے اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ بارش سے شکاری پور اور سورب تعلقوں میں تقریباً 30کوئنٹل جوار کی فصل تباہ ہوئی ہے۔تالابوں کے کٹے ٹوٹنے سے دھان کی فصلوں میں بھی پانی داخل ہوگیاہے،جس کے سبب کسانوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہواہے۔ان کسانوں کو حکومت کی طر ف سے معاوضہ دلایاجائے گا۔شیموگہ شہر کے کورٹ کے قریب باپوجی نگر، ہولے ہنور روڈ،بی بیرناہلی میں بھی وزیر موصوف نے دورہ کرکے جائزہ لیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی اشوک نائک،رکن کونسل ڈی ایس ارون،میئر سنیتا اپنا،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر سیلوامنی، ضلع پنچایت کی سی ای اوایم ایل وائشالی،اسمارٹ سٹی ڈائرکٹر چدانند وٹارے، اسسٹنٹ کمشنر پرکاش اور دیگرموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو : کانگریس اقلیتی سیل نے کیا، سیاسی مقاصد کے لئے کئے گئے قتل کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ

جنوبی کینرا کانگریس اقلیتی سیل کی طرف سے اسمبلی اسپیکر یو ٹی قادر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے جنوبی کینرا میں کیے گئے مسعود بیلارے ، فاضل منگل پیٹے ، عبدالجلیل کاٹیپلا اور دنیش کنیاڈی قتل کی از سر نو تحقیقات کی جائے ۔ 

بنگلورو: کرناٹک کابینہ کی تشکیل کے بعد سدارامیا نے وزراء کو دیا 20 پارلیمانی سیٹوں کا ٹارگیٹ

ریاستی کابینہ کی تشکیل مکمل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے آئندہ درپیش پارلیمانی انتخاب میں 28  میں سے کم از کم 20  سیٹوں پر پارٹی کی جیت یقینی بنانے کا ٹارگیٹ  اپنے وزراء کو دیا ۔ 

ریاست کے تعلیمی نصاب سے زہریلا مواد ہٹایا جائے گا۔ نفرت، دھمکیاں، ٹرولنگ،کردار کشی اور فرقہ پرستی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی: سدارامیا

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تعلیمی نصاب سے اس مواد کو ہٹا دیا جائے گا جو بچوں کی ذہنیت کو فرقہ واریت سے پراگندہ کرتا ہے۔

کرناٹک میں قلمدانوں کی تقسیم، مسلم وزیروں کو اہم محکمے ملے، سدارامیا نے وزارت خزانہ اپنے پاس ہی رکھا، ڈی کے شیوکمار کو بنگلورو شہری ترقیات اور محکمہ آب پاشی کے ساتھ ہی کئی اہم قلمدان دیئے گئے

کرناٹک میں کانگریس کی واضح اکثریت والی حکومت میں پیر کو قلمدانوں کی تقسیم بھی ہوگئی۔ اس میں وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ایک بار پھر وزارت مالیات اپنے پاس ہی رکھا ہے جبکہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کو بھی کئی اہم وزارتیں ملی ہیں۔ اسی طرح مسلم وزیروں کے حصے میں ہاؤسنگ اور میونسپل ...