رائچور: میڈیکل کالج میں طلبہ کے دو گروہوں میں جھڑپ

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2022, 2:06 PM | ریاستی خبریں |

رائچور، 21؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کے رائچور شہر کے مضافات میں واقع  ایک پیرا میڈیکل کالج میں  سوشل میڈیا پوسٹ کے غلط استعمال کو لے کر تشدد پھوٹ پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ واردات منگل کو پیش آئی۔

 ذرائع کے مطابق  رائچور کے مضافات میں واقع نوودیا میڈیکل کالج کے طلبہ  کے درمیان تشدد کی واردات پیش آئی جس میں  ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے لئے  طلبہ نےآہنی سلاخوں کا استعمال کیا  جس میں ے دو طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔ ایک طالب علم کے سر پر شدید چوٹ آئی اور اسے 12 ٹانکے لگے۔ ایک اور طالب علم کے ماتھے پر چوٹیں آئیں ہیں  جن  کی شناخت شنکر اور شمبھولنگا کے طورپر ہوئی ہے۔ زخمیوں کا نوودیا ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ حملہ آور کی شناخت روہت کے طورپر کی گئی ہے جو بی ایس سی نرسنگ کورس کا طالب علم ہے۔

ذرائع کے مطابق  شنکر اور شمبھولنگا نے روہت کے موبائل اسٹیٹس کا اسکرین شاٹ لیا تھا۔ روہت نے اپنی سالگرہ منانے اپنی ماں کی تصویر اپنے اسٹیٹس میں لگائی تھی۔ شنکر اور شمبھولنگا نے مبینہ طورپر اس تصویر کو ایڈیٹ کیا اور اس میں محبت کی علامتیں شامل کرکے  اسے کیمپس میں وائرل کر دیا۔

اس پر روہت اور اس کے دوست مشتعل ہو گئے اور دونوں پر حملہ کر دیا جو گینگ وار میں تبدیل ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تشدد پروفیسروں کے سامنے ہوا اور اس واقعہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ نیتاج نگر پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔