کووڈ 19- ویک ینڈ کرفیو کی کھلی خلاف ورزی، ونئے کلکرنی اور 300 افراد کے خلاف معاملات درج

Source: S.O. News Service | Published on 24th August 2021, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،24؍ اگست (ایس او  نیوز)ریاستی پولیس نے سابق ریاستی وزیر اور کانگریس لیڈرونئے کلکرنی اور دیگر 300افراد کے خلاف کووڈ19-رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام میں معاملہ درج کرلیا ہے۔ یاد رہے ان پر قتل کا الزام ہے اور ہفتہ 21اگست کو انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ اسی دن وہ ہندلگا سنٹرل جیل سے چھوٹے تھے۔ لیکن اس پران کے ہزاروں حامیوں نے اکٹھا ہو کر ان کا ایک ہیرو جیسا استقبال کیا تھا۔اس موقع پر ویک ینڈ کرفیو کی کسی نے بھی پرواہ نہیں کی تھی۔ مہاراشٹرا کے سرحد سے ملنے والا ضلع بلگاوی ہفتے کے اواخر والے کرفیو کے تحت ہے۔ریاستی حکومت نے مہارااشٹراور کیرلا میں کووڈ معاملات میں اضافہ کے پیش نظر سرحدی اضلاع میں یہ کرفیو لگایا گیا ہے۔ ہفتہ کو جیسے ہی ونئے کلکرنی جیل سے نکلے ان کے ہزاروں چاہنے والے وہاں جمع ہوگئے اور کووڈ کرفیو کی کسی نے بھی بالکل پرواہ نہیں کی۔ بعد ازاں کانگریس قائد کو ایک کھلی جیپ میں ہنڈلگاجیل سے ایک جلوس کی شکل میں گنیش مندر تک لے جایا گیا۔پورے راستے میں ان کے چاہنے والے شور شرابہ کرتے اور سیلفی لیتے رہے۔کانگریس رکن اسمبلی لکشمی ہیبالکر نے کلکرنی کی پیشانی پر تلک لگاکر اور ان کے ہاتھ میں راکھی باندھ کر ان کا خیرمقدم کیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ان کے لئے خصوصی سونے کی راکھی بنوائی تھی۔ انہوں نے کہا، ”ونئے کلکرنی میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں اور میں ان کی بہن کی طرح ہوں۔ ہمارا ایک خصوصی تعلق ہے۔ مسائل سے باہر آنے میں میں ان کی مدد کروں گی۔“ مجمع اور اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کلکرنی نے کہا، ”مجھے یقین تھا کہ میں باہر آؤں گا۔ عدلیہ میں مجھے اعتماد ہے۔ مجھے مذہبی بڑوں کا آشیرواد اور حلقہ کے لوگوں کا پیار بھی حاصل ہے۔میں ایک الگ قسم کا سیاستدان ہوں۔ امیر اور غریب سب میرے ساتھ ہیں۔لوگوں نے میرا اور میرے گھر والوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور میں ان کا اس کے لئے ممنون ہوں۔“

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...