کانپور انکاؤنٹر: وکاس دوبے کادوست گرفتار، کہا تھانے سے فون آنے کے بعدہوئی واردات

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2020, 10:06 PM | ملکی خبریں |

کانپور،5جولائی(آئی این ایس انڈیا) کانپور میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ قتل کیس کے مرکزی ملزم گینگسٹر وکاس دوبے کے ایک انعامی ساتھی کوکلیان پور میں تصادم کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (مغربی) انل کمار نے بتایا کہ کلیان پور میں پولیس سے تصادم کے بعد دوبے کادوست دیا شنکر اگنی ہوتری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کی ٹانگ میں گولی لگی۔ دیا شنکر کو لالہ لاجپت رائے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیاپر 25 ہزار روپے انعام تھا۔کانپور انکاؤنٹر کیس میں پکڑے گئے بدمعاش نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔

 اسپتال پہنچے صحافیوں کے سامنے دیا شنکر نے بتایا کہ 2-3 جولائی کی رات کو بیکارو گاؤں میں پیش آنے والے واقعے سے پہلے اس کے آقا وکاس دوبے کے پاس چوبے پور پولیس اسٹیشن سے کسی کا فون آیا تھا۔ پولیس اسٹیشن سے فون آنے کے بعد اس نے پولیس سے براہ راست مقابلہ کرنے کیلئے اسے اور دوسرے ساتھیوں کو اپنے گھربلالیا تھا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ پولیس کو اگنی ہوتری کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے کلیان پور-شوالی روڈ پر اگنی ہتری کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس پر فائرنگ کردی، تاہم اس دوران ہونے والی فائرنگ میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ جوابی فائرنگ میں بدمعاش کو پولیس کی گولی لگی اور اسے دوڑاکر پکڑلیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔