عام آدمی پارٹی کو سپریم کورٹ کا بڑا جھٹکا، 15 جون تک راؤز ایونیو کا دفتر خالی کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 6:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے راؤز ایونیو میں پارٹی کے دفتر کو 15 جون تک خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے مطابق عام آدمی پارٹی کا دفتر دہلی ہائی کورٹ کو دی گئی زمین پر قبضہ کرتے ہوئے بنا یا گیا ہے، یہ زمین راؤز ایونیو کورٹ کی توسیع کے لیے استعمال ہونی تھی۔ عدالت کے اس فیصلے پر عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ دفتر کی زمین خالی کرنے کے لیے تیار ہے، مگر سپریم کورٹ اس بات کو یقینی بنائے کہ اسے ایک قومی پارٹی کے درجے کے مطابق ایک متبادل زمین الاٹ کی جائے گی۔

عدالت نے انتخابت کے پیشِ نظر عام آدمی پارٹی کو یہ دفتر یہاں سے منتقل کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیتے ہوئے 15 جون تک اسے خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ انتخابات کے پیشِ نظر ہم آپ کو 3 ماہ کا اضافی وقت دیتے ہیں، اس کے بعد آپ یہ دفتر یہاں سے کہیں اور منتقل کریں اور یہ جگہ خالی کردیں۔ عدالت نے عام آدمی پارٹی سے یہ بھی کہا ہےکہ اگر اسے دفتر کے لیے جگہ کی ضرورت ہو تو اسے مرکزی حکومت کو اس تعلق سے درخواست دینی چاہئے۔

اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ کے روبرو ہوئی اور بنچ نے عام آدمی پارٹی کو دفتر کے لیے متبادل زمین حاصل کرنے کے لیے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ محکمے سے رجوع ہونے کے لیے کہا۔ عدالت نے عآپ سے کہا کہ ’آپ کے پاس موجودہ زمین پر قبضہ جاری رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ ہم ’ایل اینڈ ڈی او‘ سے آپ کی اپیل پر کارروائی کرنے اور 4 ہفتے کے اندر اپنا فیصلہ دینے کے لیے درخواست کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عام آدمی پارٹی نے اپنے دفتر کی زمین سے جڑے تنازعے پر سپریم کورٹ میں اپنا موقف رکھا تھا۔ عدالت کو پارٹی نے بتایا تھا کہ اس نے راؤز ایونیو میں دہلی ہائی کورٹ کی زمین پر قبضہ نہیں کیا ہے بلکہ یہ زمین 2015 میں اسے الاٹ کی گئی تھی۔ جب کہ مرکزی حکومت کی جانب سے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ محکمے کے دفتر نے بتایا کہ یہ زمین دہلی ہائی کورٹ کی توسیع کے لیے الاٹ کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...