اتراکھنڈ: اب شرپسندوں سے سرکاری املاک کے نقصان کی تلافی ہوگی

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 6:37 PM | ملکی خبریں |

دہرادون، 4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  ریاستی حکومت نے پیر کو اتراکھنڈ میں بدامنی پھیلانے والوں پر شکنجہ کسنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا۔ فساد اور بدامنی کے دوران سرکاری املاک کے نقصان کی وصولی اب نقصان پہنچانے والوں سے کی جائے گی۔ اس کے لیے کلیمز ٹریبونل بھی تشکیل دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں آج ہوئی میٹنگ میں کابینہ نے اس سے متعلق قانون بنانے کی منظوری دی۔ ہڑتال، بند، فساد یا احتجاج، مظاہرے وغیرہ کے دوران مظاہرین عوامی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس سے سرکاری اور نجی املاک کو بھی نقصان ہوتا ہے۔ اس کی تلافی کے لیے ابھی تک اتراکھنڈ میں کوئی ٹھوس نظام نہیں تھا۔ اتراکھنڈ حکومت اب فساد اور بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

اس سلسلے میں آج ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں ایک اہم فیصلہ لیا گیا۔ اس کے تحت سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے پرمقدمہ درج ہونے کی صورت میں سرکل آفیسر اپنی رپورٹ متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کو بھیجے گا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے تشکیل کردہ کلیمز ٹریبونل کورٹ کمشنر کے ذریعے نقصان کا اندازہ لگائے گا۔ جس کے بعد متعلقہ شخص سے اس قانون کے تحت ریکوری کی جائے گی۔

اس فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا، "فسادات اور بدامنی کے معاملات میں سختی سے روک لگانے کے مقصد سے آج کابینہ کی میٹنگ کے دوران ایک خصوصی ٹریبونل کی تشکیل کی کابینہ نے منظوری دی ہے۔ فسادات کے دوران سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کی وصولی فسادیوں سے کی جائے گی۔ ریاست کا امن خراب کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور ایسی مثال قائم کریں گے کہ دیو بھومی کی مقدس سرزمین کو داغدار کرنے والے فسادیوں کی نسلیں بھی برسوں یاد رکھیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...