اتر پردیش: بھائی کی فیس بھرنے میں ناکام بہن بنی اسکول چیئرمین کی ہوس کا شکار!

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2020, 9:43 PM | ملکی خبریں |

گریٹر نوئیڈا،9؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا لاک ڈاؤن میں اسکولوں کے ذریعہ سرپرستوں پر فیس وصولنے کا دباؤ بنانے کے معاملے لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ لیکن اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں سن کر ہر کوئی حیران ہے۔ یہاں ایک اسکول کے چیئرمین پر عصمت دری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسٹوڈنٹ کی فیس نہیں جمع کرنے کی صورت میں اس کی بہن کو اسکول چیئرمین نے اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ متاثرہ کے بیان پر پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آ گئی ہے۔

اسٹوڈنٹ کی بہن کے مطابق اسکول کے چیئرمین نے اسے ٹی سی دینے کے بہانے اسکول میں بلایا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ متاثرہ کے مطابق اس کا بھائی آٹھویں کلاس میں پڑھتا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنے بھائی کی فیس نہیں جمع کرا پائی تھی۔ ایسے میں اسکول کے مالک نے فیس جمع کرنے کو لے کر ان کی فیملی پر دباؤ بنانا شروع کر دیا۔ اسٹوڈنٹ کی 20 سالہ بہن اسکول کے مالک سے کئی بار ملی۔ اس نے بتایا کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے وہ فیس نہیں بھر پا رہے ہیں۔ اس نے اسکول مالک سے فیس معاف کرنے کی اپیل بھی کی۔

پولس میں درج شکایت کے مطابق اسٹوڈنٹ کی بہن 4 ستمبر کو فیس معاف کرانے کے لیے اسکول گئی تھی۔ اسی دوران اسکول کے چیئرمین نے اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ ساتھ ہی چیئرمین نے متاثرہ کو اس بارے میں کسی سے نہیں بتانے کے لیے کہا۔ اس نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے اس بارے میں کسی سے بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔ گھر پہنچی متاثرہ نے گھر والوں کو اس بارے میں جانکاری دی۔ اس کے بعد اہل خانہ پولس میں معاملے کی شکایت کرنے پہنچے۔

ڈی سی پی وومن ورندا شکلا نے اس تعلق سے بتایا کہ ملزم نے اسٹوڈنٹ کی بہن کو ٹی سی دینے کے بہانے بلایا تھا۔ اسی دوران ملزم چیئرمین نے اس کے ساتھ زناکاری کو انجام دیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔