بیلگاوی کے سورنا سودھا میں چاروں دروازے بند کرکے نصب کی گئی ساورکر کی تصویر؛ کانگریس نے کیا احتجاج؛ کیا کانگریس ٹیپو سلطان کی تصویر نصب کرے گی ؟

Source: S.O. News Service | Published on 20th December 2022, 9:06 PM | ریاستی خبریں |

بیلگاوی،20؍دسمبر (ایس او نیوز) بیلگاوی کے سورنا ودھان سودھا میں سرمائی اسمبلی سیشن کے پہلے دن ہی ویرساور کر کی تصویر کی نقاب کشائی کی گئی۔ جس کے دوران  اسمبلی کے تمام چاروں دروازے بند کردیئے گئے تھے تاکہ کسی بھی کی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ گویا یہ پوری تقریب خفیہ طریقہ سے کی گئی۔کہا جارہا ہے کہ  آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی اسمبلی ہال میں ویرساورکر کی تصویر آویزاں  کی گئی ہے۔

ساورکر کی تصویر نصب  کرنے پر  کانگریس نے ریاستی بی جے پی حکومت  کے خلاف احتجاج بھی کیا، مگر بی جے پی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کی ایک نہ سنی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق  سورنا سودھا کے اسمبلی ہال میں ساورکر کی تصویر اب 7مجاہد آزادی کے درمیان آویزاں کی گئی ہے۔ ساورکر کی یہ تصویر اسمبلی ہال میں کانگریس لیڈروں اورلجس لیٹرس کی غیر موجودگی میں لگائی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بسو راج بومئی، اسمبلی اسپیکر ویشویشور ہیگڈے کاگیری، ویزر قانون جے مادھو سوامی، وزیرآبی وسائل گووند کارجول اور دیگر حاضر رہے۔

ذرائع کے مطابق جس وقت اسمبلی ہال میں ویر ساورکر کی تصویر کی نقاب کشائی عمل میں آئی، اس تصویر کو لگائے جانے کے خلاف کانگریس کے  احتجاج پر بی جے پی ایم یل سی روی کمارنے یہ کہتے ہوئے اعتراض کیا کہ آزادی کی جنگ صرف کانگریس لیڈروں اور نہرو نے نہیں لڑی تھی۔ روی کمار نے دعویٰ کیا کہ ویر ساورکر نے ملک کے پوری انقلابی نسل کو ترغیب دلائی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس مجاہد آزادی کی تصویر لجس لیٹیو اسمبلی، پارلیمان اور عوامی مقامات میں نہیں تو کہاں ہونی چاہئے۔

جب کانگریسی لیڈران نے  کہا کہ ساورکر کی تصویر لگانے پر اب شیر میسور ٹیپو سلطان کی بھی تصویر بھی اسمبلی ہال میں نصب کریں گے، روی کمار نے  کہاکہ ٹیپوسلطان مندروں کو مسمار کرنے والے سلطان ہیں۔ انہوں نے کنڑا کی جگہ فارسی زبان نافذ کرنے کی کوشش کی۔ وہ بنگلورو کے بانی کیمپے گوڈا اورکوئمپو کے اصولوں کے خلاف تھے۔ انہوں نے کہاکہ ودھان سودھا دور کی بات ہے۔ ہم کسی بھی مقام پر ٹیپو سلطان کی تصویر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی بسون گوڈا پاٹل یتنال نے کہاکہ کانگریسی لیڈر یہ بھول گئے ہیں کہ آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ویر ساورکر کا پوسٹل اسٹامپ جاری کروایا تھا۔ کسی بھی عوامی مقام پر ہم ٹیپو سلطان کی تصویر لگانے نہیں دیں گے۔ وہ کٹر پسند مسلم سلطان تھے۔ اس معاملہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے ایک بیان میں کہاکہ کرناٹک اورویرساورکر کا کیا تعلق ہے؟ اس پر بی جے پی رکن اسمبلی ایشورپا نے سوال کیا کہ کرناٹک اور راہل گاندھی، سونیا گاندھی کا کیا تعلق ہے؟۔ شیوکمار پر طنز کرتے ہوئے ایشورپا نے کہاکہ شیوکمار کو صرف تہاڑ جیل اور بنگلورو سنٹرل جیل کا علم ہے۔ سلیولر جیل اور انڈومان میں جنگ آزادی کے مجاہدین کو کتنی سخت سزائیں دی جاتی تھیں،شیوکمار کو اس کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...