اتر پردیش: سڑک حادثے میں 8 بچوں سمیت کل 9 افراد ہلاک، 15 زخمی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 10:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے ہاپوڑ علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں آٹھ بچوں سمیت کل نو افراد کی موت ہو گئی۔واقعہ ہاپوڑ کے حفیظ پور علاقے میں ہوا۔ واقعہ میں بہت سے لوگ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔حادثے کی معلومات ملنے کے بعد پولیس نے تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔جبکہ مرنے والوں کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔اس پورے واقعہ پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسوس ظاہر کیا ہے۔معاملے کی تحقیقات کر رہے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اتوار کی رات دھولانا کے گاؤں سالح پور کوٹلہ کے حاجی مہربان کی بیٹی کا نکاح ہاپوڑ میں بلند شہر روڈ پر واقع ونش گارڈن میں ہو رہا تھا۔بارات میرٹھ آئی تھی۔شادی کی تقریب کے لئے آئے لوگ اتوار کو نکاح کی رسم پوری ہونے کے بعد واپس لوٹنے لگے۔ایک پک اپ گاڑی میں بھی کچھ لوگ سالے پورکوٹلہ واپس آ رہے تھے۔رات تقریباََسوا 11 بجے پک اپ گاڑی تھانہ حفیظ پور کے تحت گاؤں سادق پور کے پاس پہنچی ہی تھی اسی دوران مخالف سمت سے آ رہے ایک منی ٹرک نے پک اپ گاڑی کو ٹکر مار دی۔ٹکر اتنی زبردست تھی کہ پک اپ گاڑی کے پرکچھے اڑ گئے اور اس میں سوار لوگ شاہراہ پر بکھر گئے۔ٹکر مارنے کے بعد ملزم ڈرائیور منی ٹرک کو لے کر وہاں سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 8 بچوں کی عمر 8 سے لے کر 14 سال کے درمیان ہے جبکہ ایک نوجوان کی عمر تقریبا 20 سال ہے پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پیر کی صبح حکام کی موجودگی میں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرواکر پولیس کی حفاظت میں گاؤں بھیجا گیا۔ واقعہ کو لے کر ڈی ایم ادتی سنگھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کی اقتصادی مدد کے لئے حکومت کو خط بھیجا جائے گا اور زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے مناسب علاج کے لئے حکام کو ہدایات دی ہیں۔پولیس فی الحال ملزم ٹرک ڈرائیور کوتلاش کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔