اناؤ: کسانوں کا اشتعال جاری، 400 کے خلاف ایف آئی آر

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2019, 11:02 PM | ملکی خبریں |

اناؤ،17/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع اناؤ کی ٹرانس گنگا سٹی معاوضہ کا مطالبہ کررہے کسانوں کا اشتعال رکنے کا نام نہیں لے رہا ہےوہ مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ اترپردیش میں ٹرانس گنگا سٹی پروجکٹ کے لئے حاصل کی گئی زمین کے بدلے مناسب معاوضہ کا مطالبہ کے لئے کسانوں نے سنیچر کو جم کر ہنگامہ کیا تھا حالانکہ پولس نے اس ضمن میں اپنی طاقت کا استعمال کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح کسانوں کے ایک طبقے نے ایک بار پھر ٹرانس گنگا سٹی میں حملہ بولا اور پلاسٹک کے پائپ کے ایک گودام کو آگے کے حوالے کر دیا۔ پولس اور دمکل کے جوانوں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو حاصل کرلیا۔ کسانوں کا الزام ہے کہ سال 2005 میں بغیر ان کی رضا مندی کے ان کی زمینوں پر قبضہ کرلیا گیا تھا لیکن بدلے میں اس کا مناسب معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے۔

ڈی ایم دویندر کمار پانڈے نے کہا کہ واردات کو انجام دینے والے شر پسند عناصر پر رپورٹ درج کر کے کاروائی کی جائےگی۔سرکاری ملکیت کو نقصان پہنچانے والے کو سخت سزا دی جائےگی۔کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینی کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مشتعل کسانوں کے خلاف گنگا گھاٹ کوتوالی میں 36 نامزد اور 400 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اب تک ایک کسان لیڈر سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔سنیچر کو کسانوں اور پولس میں ہوئے تشدد کے بعد ضلع انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر سیکورٹی کے سخت انتظام کئے تھے۔ اس کے باوجود کسانوں نے ٹرانس گنگا سٹی کے سائڈ آفس سے ایک کلو میٹر دور بنے رہے سب۔پاور اسٹیشن کے لئے لائے گئے پلاسٹک پائپوں میں آگ لگا دی۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرانس گنگا سٹی میں معاوضے کا مطالبہ کررہے کسانوں نےسنیچر کو یو پی اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائرکٹر کو گھیرلیا تھا او روہاں کام کررہے مزدوروں کو بھی بھگا دیا تھا۔ کسانوں نے وہاں کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اسے آگ کے حوالے کردیا تھا۔حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ پولس اور پی اے سی نے موقع پر پہنچ کر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔کسانوں کے پتھراؤ میں کئی پولس اہلکار اور پولس کی کاروائی میں تقریبا 15 کسان زخمی ہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔