عام بجٹ کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہیے: اروند کیجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2020, 12:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے پیش نظر مرکزی حکومت کہیں اس مرتبہ عام بجٹ کو ملتوی نہ کر دے۔

کیجریوال نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں کہا ’’بجٹ کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں مرکزی حکومت دہلی کی تعمیر و ترقی کے لئے معقول رقومات مہیا کرانے کا اعلان کرے‘‘۔

واضح رہے کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات آٹھ فروری سے ہونے ہیں اور پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور یکم فروری کو عام بجٹ پیش کیا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور کسی حکومت کو نئی پالیسی لانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، لیکن عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جانا ہے۔

عآپ کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ دہلی کی تعمیر و ترقی سے سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیے اور عام بجٹ پہلے سے طے شدہ تاریخ یکم فروری کو ہی پیش کیا جانا چاہیے۔ یہ دہلی کے لوگوں کے مفاد میں ہونا چاہیے۔ مرکزی حکومت کو دہلی کے لوگوں کے مفاد میں زیادہ سے زیادہ اسکیموں کو لانا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔