’’ ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی‘‘، کیجریوال کی گرفتاری پر عام آدمی پارٹی کا الزام، ملک بھر میں احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2024, 11:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/ مارچ (ایس او  نیوز /ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد جمعہ کو عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے یہاں مظاہرہ کیا اور کچھ لیڈروں اور کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ کارکنوں نے صبح سے ہی پارٹی ہیڈکوارٹرس پہنچنے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے مختلف مقامات پر روک دیا۔ اس دوران کارکنوں نے کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی اور مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ پولیس نے پارٹی کے سینئر لیڈروں، وزراء، ایم ایل ایز اور کونسلروں کے ساتھ کارکنوں کو مختلف مقامات پر حراست میں لے لیا۔ آپ کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے کہا کہ آج ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی تمام اپوزیشن جماعتوں کو ختم کرنے کے لیے ان کے لیڈروں کو یا تو جیل میں ڈال رہی ہے یا انہیں ڈرا دھمکا کر اپنی پارٹی میں شامل کر رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے جو بھی لیڈر بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں، ان کو تو کلین چٹ ملتی جارہی ہے، لیکن جو بھی لیڈر بی جے پی کی آمریت کی مخالفت کررہے ہیں ان کو ناانصافی اور مظالم کا نشانہ بنایاجارہا اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر پاٹھک نے کہاکہ عام آدمی پارٹی نے کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا، لیکن جس طرح بی جے پی پولیس کا غلط استعمال کر رہی ہے، وہ ناقابل تصور ہے۔ ہندوستان کی سیاسی تاریخ میں اس سے پہلے شاید ہی ایسا ہوا ہو گا۔ بی جے پی کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں کو گھر میں نظر بند کردیاگیا ہے۔ پارٹی کے لوگ جو صبح سویرے اپنے گھروں سے عام آدمی پارٹی دفتر کے لئے نکل رہے تھے، ان کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے لیکن وزیراعظم کو پرامن احتجاج بھی برداشت نہیں ہوتا۔ ان کے ذہنوں میں اتنی نفرت بھری ہوئی ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کے ہر کارکن اور لیڈر کو گرفتار کر رہے ہیں۔ کابینی وزیر گوپال رائے نے کہا کہ جس طرح سے یہ برتاؤ کیا جا رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے واقعی ملک کے اندر آمریت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ پارٹی دفتر کو بھی چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا ہے۔ اروند کیجریوال کے اہل خانہ کو بھی نظر بند کر دیا گیا ہے، کسی کو بھی آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ دہلی کے وزیر سوربھ بھردواج، جو احتجاج میں شامل ہونے جا رہے تھے، کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ کیجریوال کے اہل خانہ تک نظر بند ہیں۔ ان کی والدہ ایک دن پہلے ہی اسپتال سے آئی تھیں اور اب ان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے اہل خانہ کو کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

امت شاہ کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں کی گئی تقریر میں موجود ’8 جھوٹ‘ سے دگ وجئے سنگھ نے اٹھایا پردہ!

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ واقع کھلچی پور میں انتخابی تشہیر کے دوران ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران کی گئی ان کی تقریر پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے آج زوردار حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ...

ہیمنت سورین کو چچا کی آخری رسومات میں شرکت کی نہیں ملی اجازت، عدالت نے عبوری ضمانت دینے سے کیا انکار

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنے بڑے چچا راجہ رام سورین کی آخری رسومات اور شرادھ میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔ پی ایم ایل اے کورٹ نے عبوری ضمانت سے متعلق ان کی عرضی کو نامنظور کر دیا ہے۔ ہیمنت سورین نے اپنے چچا کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے عدالت سے 13 دنوں کی ...

دو مراحل کی ووٹنگ کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار! تیجسوی یادو

  راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ہفتہ کو کہا کہ دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تحت 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹنگ کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔

میرے خلاف بیان دینے والوں کے بی جے پی سے قریبی تعلقات!، ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوال کا جواب

اروند کیجریوال نے ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کیا ہے۔ وہ دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ کیجریوال نے عدالت عظمیٰ میں کہا ہے کہ جن چار گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر ای ڈی نے انہیں گرفتار کیا ہے ان کا ...

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر نہیں ملے، آگے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! اکھلیش یادو کا طنز

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مراحل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹر مہینے ملے اور آئندہ مراحل میں اسے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! سماجوادی پارٹی سربراہ نے جمعہ کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے بعد ایک ...

سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی درخواست ضمانت منظور، سزا منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

سابق رکن پارلیمنٹ اور دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے لیکن عدالت نے ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ ہائی کورٹ کی جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے ہفتہ کو یہ فیصلہ سنایا۔