قاضی زیب النساء محی الدین کرناٹک ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر
نئی دہلی، 23؍مارچ (ایس او نیوز) مسٹرراجندر بدامیکر اور محترمہ قاضی زیب النسا محی الدین کو کرناٹک ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے -
قانون و انصاف کی وزارت کی طرف سے منگل کو جاری ایک نوٹی فکیشن کے مطابق صدر رامناتھ کووند نے آئین کے آرٹیکل 224 کی شق کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر بدامیکر اور محترمہ محی الدین کو کرناٹک ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے -دو سال کی ان کی مدت کار ان کے ذمہ داری سنبھالنے کے دن سے شروع ہوجائے گی-