کرناٹک میں کورونا کے 299 نئے کیس، جملہ متاثرین 3221 ،رائچور میں سب سے زیادہ 83 کیسوں کی نشاندہی

Source: S.O. News Service | Published on 1st June 2020, 11:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،یکم جون (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کے 299 نئے معاملات کی نشاندہی کے ساتھ ریاست میں اب تک اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز ہوگئی۔ ریاست کے مختلف کووڈ مراکز میں 3 ہزار 221 متاثرین کا علاج ہوا ہے۔ ان میں سے 1218 کو رخصت کیا جاچکا ہے۔ جبکہ 1950 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب ریاست میں 2 اور لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ اب تک ریاست میں فوت ہوائے افراد کی تعداد 51 تک پہنچ چکی ہے۔ زیر علاج افراد میں 15 کا علاج آئی سی یو میں جاری ہے۔

اتوار کے روز جو نئے معاملات سامنے آئے ، ان میں سب سے زیادہ رائچور ضلع سے 83 رہے۔ یادگیر سے 44، بیدر سے 33، کلبرگی سے 28، وجئے پورہ سے 26، بنگلورو 21، دکشن کنڑا سے 14، بیلگاوی سے 13، اُتر کنڑا سے 5، بیلاری اور کولار سے ایک ایک معاملہ شامل ہے۔

رائچور سے ایک 50 سالہ مریض 257 جو مہاراشٹرا سے لوٹا تھا اور کوارنٹائن کیا گیا تھا، اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، دوران علاج سانس لینے کا نظام ناکارہ ہوجانے کے سبب اس کی موت ہوگئی ۔ بیدر میں ایک 75 سالہ مریض نمبر 2965 جسے سانس لینے میں تکلیف پر کووڈ اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اس کی موت بھی ہوگئی ۔ بنگلورو اربن سے جو نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان میں سے 4 دیور جیون ہلی سے تعلق رکھتے ہیں جو مریض  نمبر 2180 سے رابطے کے سبب کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

بنگلورو میں کوروناسے متاثر ہونے والے افراد کو علاج کیلئے وکٹوریہ اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے اور ان تمام کو جن علاقوں سے لا یا گیا ہے، ان علاقوں کو سیل ڈاؤن کرنے کیلئے ہدایت جاری کی جاچکی ہے۔ حکام نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ پچھلے 2 دونوں سے بنگلورو میں سامنے آنے والے 50 سے زائد متاثرین کے بنیادی رابطے  میں آنے والوں کے ٹیسٹ کے بعد بنگلورو میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اور بھی ازیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...