دہلی کے ویلکم علاقہ میں عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2024, 12:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) شمال مشرقی دہلی کے سنت کبیر نگر، ویلکم میں ایک دو منزلہ پرانی زیر تعمیر عمارت گرنے سے جینز فیکٹری کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ جینز فیکٹری کے تینوں ملازمین دو منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر کام کر رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ ایسٹ) جوئے ٹرکی نے بتایا کہ دو منزلہ عمارت کے گرنے کی اطلاع دوپہر 2.16 بجے ملی۔ یہ ایک پرانی عمارت تھی۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس عمارت کی پہلی منزل خالی تھی اور گراؤنڈ فلور پر جینز کے کپڑے کاٹنے کا کام ہو رہا تھا۔

ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ ملبے تلے پھنسے 3 ملازمین کو نکال کر جی ٹی بی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے دو کو مردہ قرار دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت ارشد (30) اور توحید (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی ریحان (22) جی ٹی بی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت کے مالک کی شناخت شاہد کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...