شمالی عراق میں انقرہ کا فوجی آپریشن جاری ہے: ترک میڈیا

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2020, 8:02 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،18/جون (آئی این ایس انڈیا) ترکی کے ذرائع ابلاغ نے ملک کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی عراق میں انقرہ کا فوجی آپریشن منصوبہ بندی کے مطابق کامیابی سے جاری ہے۔ مزید یہ کہ فوجی ہیلی کاپٹر مذکورہ علاقے میں اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ترکی کی وزارت دفاع نے جمعرات کو علی الصبح ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ اس وڈیو میں فوجی ہیلی کاپٹروں اور توپ خانوں کی جانب سے اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں شمالی عراق میں ہفتانین کے علاقے میں عسکری آپریشن کے سلسلے میں ہو رہی ہیں۔ آپریشن کو ’پنجہئ شیر‘کا نام دیا گیا ہے۔ ترک وزارت دفاع نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کئی وڈیو کلپس جاری کیے ہیں۔ ان وڈیوز میں شمالی عراق میں مقررہ اہداف پر بم باری اور گولہ باری کی کارروائیوں کے مناظر محفوظ کیے گئے ہیں۔ کارروائیوں کے لیے ہیلی کاپٹروں، توپ خانوں، زمین سے زمین تک کے راکٹ داغنے والے فوجی ٹینکوں اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح عناصر کی پناہ گاہوں، خفیہ مورچوں اور ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔ترکی کے سرکاری چینل ٹی آر ٹی کے مطابق آپریشن کے آغاز کے بعد ابتدائی 36 گھنٹوں میں 500 اہداف کو تباہ کیا گیا۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترک وزیر دفاع حلوصی آکار اور مسلح افواج کی قیادت میں شامل کئی دیگر شخصیات اس فوجی آپریشن کا جائزہ لے رہی ہیں،، اور فضائیہ کے آپریشن روم کے اندر سے اس آپریشن کو چلا رہے ہیں۔ عراق نے ترکی کی جانب سے اس کی اراضی کی خود مختاری پامال کرنے کی مذمت کی ہے۔ بغداد میں انقرہ کے سفیر کو بلا کر انہیں احتجاجی یادداشت دی گئی۔ منگل کے روز عراق کی جانب سے شدید مذمت کیے جانے کے باوجود انقرہ نے عراق کی خود مختاری اور سیاست کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ترکی کی فوج بدھ کو علی الصبح عراق کے ریجن کردستان کے صوبے دھوک میں داخل ہو گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...