’سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے‘، پی ایم مودی پر بنی بی بی سی ڈاکومنٹری سے جڑے سوال پر راہل گاندھی کا جواب

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2023, 9:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس وقت جموں و کشمیر میں جاری ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس یاترا میں شامل ہو رہی ہے اور جگہ جگہ رک کر راہل گاندھی عوام سے بات بھی کر رہے ہیں۔ آج جموں کے جھجر کوٹی میں راہل گاندھی نے میڈیا سے خطاب بھی کیا۔ اس دوران صحافیوں نے ان سے کئی اہم ایشوز پر سوال کیے جس کا راہل گاندھی نے وضاحت کے ساتھ جواب دیا۔ ایک سوال وزیر اعظم نریندر مودی پر بنی بی بی سی کی ڈاکومنٹری پر بھی کیا گیا جس پر ان دنوں کافی تنازعہ چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اگر آپ نے ہمارے صحیفوں کو پڑھا ہوگا، اگر آپ نے بھگوت گیتا یا اُپنشد کو پڑھا ہوگا تو اس میں لکھا دیکھا ہوگا کہ سچائی کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے۔‘‘

پی ایم مودی پر مبنی بی بی سی ڈاکومنٹری سے جڑے سوال کا جواب دیتے ہوئے حالانکہ راہل گاندھی نے نریندر مودی کا نام نہیں لیا، لیکن یہ ضرور کہا کہ ’’آپ پابندی لگا سکتے ہیں، آپ پریس کو دبا سکتے ہیں، آپ اداروں کو کنٹرول کر سکتے ہیں، آپ سی بی آئی، ای ڈی وغیرہ کا استعمال کر سکتے ہیں، لیکن سچ تو ہمیشہ سچ ہوتا ہے۔ سچائی میں ایک طرح کی چمک ہوتی ہے، اور اسے باہر آنے کی بری عادت ہے۔ لہٰذا، کوئی بھی پابندی، جبر اور خوفزدہ کرنے کی کوشش سچ کو لوگوں کے سامنے آنے سے روک نہیں روک سکتے۔‘‘

راہل گاندھی سے ایک نامہ نگار نے یہ بھی سوال کیا کہ غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک پارٹی کو بھارت جوڑو یاترا میں مدعو کیوں نہیں کیا گیا؟ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’غلام نبی جی کی جو پارٹی تھی، اس کے لوگ تو ہمارے ساتھ اسٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کی پارٹی کے 90 فیصد لوگ کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں‘‘ ایک دیگر سوال کے جواب میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’میں جموں و کشمیر میں لوگوں سے مل رہا ہوں اور سب سے کھل کر بات کر رہا ہوں۔ یہاں نوجوانوں سے بات کرو تو وہ بے روزگاری کے بارے میں بتاتے ہیں۔ انھیں مستقبل روشن دکھائی نہیں دے رہا، صنعتیں نہیں ہیں۔ جو کسان ہیں ان کو کوئی سپورٹ نہیں مل رہا ہے۔ اس سمت میں آواز اٹھانے اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

بھارت جوڑو یاترا کے مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے بیچ میں بی جے پی نے ایک شگاف پیدا کر دیا ہے، جس سے دونوں کا نقصان ہوا ہے۔ میں نے پہلے بھی ’محبت کی دکان‘ کا تذکرہ کیا ہے، یہاں ایک دکان نہیں ہے، ہزاروں لاکھوں محبت کی دکانیں ہم جموں و کشمیر میں کھولنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر آپ ایک ساتھ مل کر رہیں گے تو جموں و کشمیر آگے بڑھ سکتا ہے۔ نفرت سے کچھ نہیں ہوتا ہے، تشدد سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ محبت سے، احترام سے، لوگوں کی بات سننے سے، گلے ملنے سے کام ہو سکتا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔