دبئی سے سکینڈ ہینڈ موبائل خریدنا بھٹکل کے نوجوان کو پڑگیا مہنگا؛ موبائل کو ٹریک کرتے ہوئے انڈور پولس پہنچی بھٹکل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd February 2023, 3:22 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 2 فروری (ایس او نیوز)  دبئی کی سکینڈ ہینڈ مارکٹ سے موبائل خریدنا بھٹکل کے ایک نوجوان کو اتنا مہنگا پڑگیا کہ انڈور پولس موبائل کو ٹریک کرتے ہوئے بھٹکل  پہنچ کر نہ صرف  نوجوان کو پولس تھانہ بُلا کر موبائل   ضبط کرلیا، بلکہ اُسے انڈور عدالت میں  پیش ہونے کے لئے بھی کہہ دیا کہ موبائل کے تعلق سے وہ عدالت میں آکر اپنی بات رکھے۔

قریب  چھ مہینہ قبل بھٹکل کے ایک نوجوان نے دبئی   مارکٹ پہنچ کر سکینڈ ہینڈ آئی فون موبائل خریدا تھا، چھ ماہ  تک موبائل کو دبئی میں استعمال کیا،  کوئی مسئلہ نہیں ہوا، مگر جیسے ہی نوجوان بھٹکل پہنچا اور بھٹکل پہنچ کر انڈیا کی سِم   موبائل میں داخل کی،  انڈور پولس کو مسیج پہنچ گیا کہ  اُن کے پولس تھانہ میں  جس موبائل کی چوری کی شکایت  درج ہوئی ہے، وہ موبائل انڈیا میں آن ہوگیا ہے۔

نوجوان نے ساحل آن لائن  دفتر پہنچ کر بتایا کہ اُس نے پانچ روز قبل ہی  موبائل میں انڈیا کا سِم داخل کیا تھا،  اور آج  انڈور پولس بھٹکل پولس کے ساتھ  سیدھے گھر پہنچ گئی اور میرے والد سے  میرے متعلق پوچھا کہ میں کہاں ہوں، میں دراصل اُس وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔   پھر مجھے فون موصول ہوا اور پولس تھانہ آنے کے لئے کہا گیا، میں  اپنے بھائی اور دوست کے ساتھ پولس تھانہ پہنچا   تو  پتہ چلا کہ مدھیہ پردیش کے انڈور کی ریلوے پولس  بھٹکل پولس اسٹیشن پہنچی ہے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ  میں جس موبائل کو استعمال کررہا ہوں وہ دو سال قبل یعنی 2021  میں  اندور ریلوے اسٹیشن پر چوری ہوگیا تھا، ایک مسافر نے ریلوے پولس میں شکایت درج کرائی تھی کہ سفر کے دوران کوئی اُس کا موبائل چھین کر فرار ہوگیا ہے۔

بھٹکل کے نوجوان نے  پولس کو حقیقت حال سے آگاہ کیا کہ  یہ موبائل اُس نے  دبئی کی سکینڈ ہینڈ  مارکٹ سے خریدا  تھا ، تو پولس نے پہلے تو موبائل کو اپنی تحویل میں لے لیا، پھر کہا کہ اُنہیں انڈور عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ 

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انڈور ریلوے پولس کے  اہلکار نے بتایا کہ  انڈور ریلوے پولس تھانہ میں  موبائل کی چوری کی شکایت درج ہوئی ہے اور موبائل کو اُسی وقت ٹریک پر ڈالا گیا تھا، ابھی حال ہی میں جیسے ہی پتہ چلا کہ یہ موبائل بھٹکل میں آن ہوگیا ہے تو ہم موبائل کی کھوج میں یہاں پہنچ گئے۔

چونکہ انڈیا میں چوری کے موبائل  بیچنا اور خریدنا  بے حد مشکل ہے اور پکڑے جانے کا  اندیشہ بہت زیادہ  ہے، اس لئے سمجھا جارہا ہے کہ چوری کئے ہوئے موبائل  دوسرے ممالک میں  روانہ کرکے فروخت کئے  جارہے ہوں گے۔  دبئی کی سکینڈ ہینڈ مارکٹ سے  انڈور سے چوری کیا ہوا موبائل کا پہنچنا اور اُس موبائل کی تلاش میں پولس کا بھٹکل آنا اس بات کی دلیل ہے کہ  سکینڈ ہینڈ موبائل کبھی بھی خریدنا نہیں چاہئے، یہ  آج نہیں تو کل   بہت بڑی مصیبت میں  پھنسا سکتا ہے۔ عوام کو اس تعلق سے  ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال بھی 12 ربیع الاول کو نکالا جائے گا عید میلادالنبی ﷺ کا شاندار جلوس؛ مرکزی عید میلاد کمیٹی کا اعلان

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی ١٢ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ منائی جائے گی اوراس پرمسرت موقع پر شہر میں شاندار جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس باربھٹکل میں ١٢ ربیع الاول 28 ستمبر بروز جمعرات کو ہے۔  اس بات کی اطلاع مرکزی عیدمیلاد ...

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

اے پی سی آر اُترکنڑا وفد کا کاروار جیل دورہ؛ ایک شخص کو دلائی گئی رہائی

اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیویل رائٹس (اے پی سی آر) کے ایک وفد نے گذشتہ روز کاروار سینٹرل جیل کا دورہ کرتے ہوئے جیل کے اعلیٰ حکام سمیت قیدیوں سے بھی  بات چیت کی تھی، جس کے بعد جیل میں تین ماہ سے بند ایک قیدی کو جرمانہ ادا کرکے رہائی دلائی گئی ہے۔

بی جے پی کی ٹکٹ دلانے کے نام پر185کروڑ کا لین دین؛چیترا کے ساتھ آر ایس ایس کے 9 کارکن ملوث؛ کانگریس

دھوکہ دہی معاملہ میں حراست میں لی گئی چئیترا کندا پور نے کل 17 سے زائد لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس نے 23 لوگوں کو ٹکٹ دلانے کا جھانسہ دیتے ہوئے ان سے پیسے لیے۔ ٹکٹنگ کے اس کاروبار میں 40 لوگ ملوث ہیں۔ پارٹی ٹکٹ دلانے کے جھانسہ کے ذریعہ 185 کروڑ روپے لین دین کیا گیا ہے ۔ ٹکٹ دلانے کے ...

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ؛ 30 ہندوستانی ورکرس سمیت 60 گرفتار

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔

سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ۔وزیراعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت

جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں  کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں ...

مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قران میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ دنیا بھر کے166 مساہمین میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

مکہ مکرمہ میں منعقدہ  43  ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔

ٹرین حادثات میں ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ، ریلوے بورڈ کا اہم فیصلہ

انڈین ریلوے بورڈ نے ٹرین حادثے میں موت یا زخمی ہونے کی صورت میں ادا کی جانے والی ایکس گریشیا رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اس رقم میں آخری بار 2012 اور 2013 میں نظر ثانی کی گئی تھی۔ بورڈ نے کہا کہ اب ٹرین حادثات اور ناخوشگوار واقعات میں ہلاک اور زخمی مسافروں کے اہل خانہ کو ادا کی ...

غازی آباد میں ’مڈ ڈے میل‘ کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار، اسپتال میں داخل

غازی آباد کے لونی کوتوالی علاقہ کے پرائمری اسکول، پریم نگر میں مڈ ڈے میل کا دودھ پینے سے 25 بچے بیمار ہو گئے ہیں۔ دودھ پیتے ہی طلبا کو سر اور پیٹ میں درد کے ساتھ ساتھ الٹی کی شکایت ہونے لگی۔ بچوں کی خراب ہوتی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انھیں فوراً لونی سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا ...

رام جنم بھومی معاملہ: الہٰ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عرفان سمیت چار ملزمین کی منظور کی ضمانت

  18 سالوں سے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے چار ملزمین کو آج الہٰ آباد ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا۔ سال 2018 میں الہ آباد کی خصوصی عدالت نے رام جنم بھومی (ایودھیا دہشت گردانہ حملہ) معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمین کو عمر قید کی سزا دی تھی۔

محمد سراج پھر بنے وَنڈے کرکٹ کے نمبر 1 گیندباز

ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج عرف میاں میجک کی بہترین کارکردگی کی ہر کسی نے تعریف کی۔ انھیں فائنل مقابلہ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا اور کئی ریکارڈ بک میں ان کا نام بھی درج ہو گیا۔ تازہ خبر یہ ہے کہ اپنی 6 وکٹوں والی کارکردگی کی بدولت ...