دمام میں  بھٹکل مسلم جماعت کی جانب سے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر خوبصورت تقریب

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2024, 5:29 PM | خلیجی خبریں |

دمام (سعودی عربیہ)  ، 17/ اگست (ایس او نیوز ) 15 اگست 2024  کو یوم آزادی کے موقع پر جس طرح ملک بھر میں جشن منایا گیا، اُسی طرح  دنیا کے مختلف حصوں میں بسے انڈین لوگوں نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں  یوم آزادی  کی تقریبات منعقد کئیں۔ اسی طرح کی ایک تقریب سعودی عربیہ کے معروف شہر دمام میں  بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے منعقد کی گئی۔

78ویں یوم آزادی  کی مناسبت سے دمام میں منعقدہ  تقریب میں کئی  ننھے منے بچوں نے   آزادی کی خوشی میں جھومتے ہوئے  ترانہ  پیش کیا جبکہ بعض  بچوں نے آزادی کی مناسبت  سے تقاریر اور اشعار  بھی پڑھ کر سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔

جماعت کے رکن انتطامیہ اور سنیر ممبر  ارشد کاڈلی نے یوم آزادی پرسامعین کے  سامنے پر جوش خطاب کرتے ہوئے آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے  مولانا ابوالکلام آزاد اور مولاناحُسین مدنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان   دونوں کی پیدائش   سعودی عربیہ  میں ہوئی تھی۔

 جنرل سکریٹری مولوی تنویر جوشیدی نے  نظامت کی ۔ انہوں نے ہی ممبران اور مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے   پروگرام کی غرض و غایت بھی پیش کی۔

جماعت کے صدر جاوید کولا نے پروگرام کی صدارت سنبھالتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں  ہزاروں مسلمانوں بالخصوص  علماء حضرات نے قربانیاں پیش کیں ہیں، جس کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔

جماعت کے  قدیم رکن  اور بزرگ  رہنما جناب اقبال ائیکری اور سعودی عربیہ میں  بھٹکل سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن حبیب اللہ محتشم نے  بھی  جنگ آزادی کے موضوع   پر اپنے  تاثرات پیش کرتے ہوئے  حاضرین کی معلومات میں اضافہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی میں AUZ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 128 کھلاڑیوں کا انتخاب؛ حیات شیخ اور ابوالحسن سب سے مہنگے کھلاڑی

بھٹکل و اطراف بھٹکل کے کھلاڑیوں پر مشتمل   دبئی میں 26/اکتوبر سے منعقد ہونے والے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے آوکشن کے ذریعے آٹھ ٹیموں نے زائد  پوانٹس کی بنیاد پر  128 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ 225 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے۔

دبئی میں 26اکتوبر سے شروع ہورہا ہےاوز کے زیراہتمام عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ؛ 6 اکتوبر کو ہوگا کھلاڑیوں کا آوکشن

دبئی اور متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں برسرروزگار نوجوان کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے ٹیلنٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے مقصد سے دبئی کی بھٹکلی کمپنی 'اوز' کے زیراہتمام ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ 'اوز بلاسٹ' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف متحدہ ...

دبئی میں شروع ہورہا ہے بھٹکل پریمیر لیگ کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ؛ یکم نومبر سے ٹیموں کا اور 10 نومبر سے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن

بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ 5 جنوری 2025 سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں کا رجسٹریشن یکم نومبر سے جبکہ کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 10 نومبر سے شروع ہوگا۔ کھلاڑیوں کی بولی کا عمل 8 دسمبر کو ہوگا۔ یہ تمام تفصیلات بی پی ایل کمشنر طحہٰ معلم ...

ایک ہی دن دبئی میں بھٹکل کے دو لوگوں کا انتقال؛ نماز کی ادائیگی کے دوران آیااللہ کا بُلاوا

   دبئی میں  مقیم  بھٹکل کے دو لوگ ایک کے بعد ایک   انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ  راجعون۔ سنیچر کو پہلے   جناب محمد حُسین خطیب (75)  کے انتقال کی خبر موصول ہوئی تھی،  اسی رات دامودی محمد قطب  (36)بھی انتقال کرگئے، جس کی اطلاع اتوار صبح   کو ملی۔

عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے پھر ایک بار صدر اور سکریٹری جنرل منتخب

  عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ  سکریٹری کے  طور پر  یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ  طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ...