ایک ہی دن دبئی میں بھٹکل کے دو لوگوں کا انتقال؛ نماز کی ادائیگی کے دوران آیااللہ کا بُلاوا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st September 2024, 12:38 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل یکم ستمبر (ایس او نیوز)   دبئی میں  مقیم  بھٹکل کے دو لوگ ایک کے بعد ایک   انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ  راجعون۔ سنیچر کو پہلے   جناب محمد حُسین خطیب (75)  کے انتقال کی خبر موصول ہوئی تھی،  اسی رات دامودی محمد قطب  (36)بھی انتقال کرگئے، جس کی اطلاع اتوار صبح   کو ملی۔

بھٹکل کے معروف عالم دین مولانا انصار خطیب مدنی کے چاچا  جناب محمد حُسین خطیب کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ  سنیچر کو مغرب کی نماز کے لئے کھڑے ہوئے تھے، دوسری رکعت میں  ان پر دل کا دورہ پڑا اور وہ نیچے گرپڑے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، مگر عشاء  کے وقت ہی ان کی روح قبض ہوگئی۔ دبئی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے فرزند فیروز نے بتایا کہ عصر کی نماز مسجد میں جاکر ادا کی تھی، پیٹھ میں درد ہونے کی وجہ سے مغرب کی نماز گھر پر ہی ادا کرنے کے لئے اللہ کے حضور کھڑے ہوگئے تھے۔جس کے دوران ہی اللہ کا بلاوا آگیا۔

مولانا انصار مدنی نے بتایا کہ ان کے پانچ فرزندوں اور دو دُختروں میں تین فرزند دبئی میں رہتے ہیں، جن سے ملنے وہ اپنی اہلیہ اور ایک دُخترکے ساتھ چار روزپہلے ہی دبئی پہنچے تھے۔ اس سے پہلے وہ قطر گئے تھے، جہاں ان کا ایک فرزند ہے۔  میت فی الحال پولس مور چری میں ہے اور حاصل کرنے کے لئے کاغذی کاروائیاں جاری ہیں۔

 آج اتوار کو ملی اطلاع کے مطابق  بھٹکل بندرروڈ ففتھ کراس کے رہائشی دامودی محمد قطب (36) غالباً دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ دبئی سے مولوی ارشاد افریقہ ندوی نے بتایا کہ مرحوم دامودی ابوبکر کے فرزند اور دامودی طارق و یاسر کے بھائی محمد قطب دامودی قریب دس سالوں سے دبئی میں برسرروزگار تھے۔  دبئی سے متوفی کے قریبی رشتہ دار لاٹ ذاکر نے بتایا کہ  سنیچر رات کو وہ والکنگ کے لئے گھر سے نکلے تھے، جس کے دوران غالبا ً ان  پر دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ نیچے  گرپڑے۔ پولس نے انہیں اسی وقت اسپتال شفٹ کیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پتہ چلا ہے کہ وہ عقد ثانی کے لئے  بھٹکل آنے والے تھے  اور ان  کی 4 ستمبر کی ٹکٹ کنفرم تھی ، مگر  قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ میت  فی الحال  دبئی کے القیادہ پولس ہیڈکوارٹر میں ہے اوربھٹکل مسلم جماعت دبئی کے تعاون سے  میت حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔  کاغذی کاروائیوں کے بعد دبئی میں ہی  تدفین عمل میں آئے گی۔

اللہ تعالیٰ دونوں کی بال بال مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ امین

ایک نظر اس پر بھی

 بھٹکل : زرعی زمین کے دستاویزات کو آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنے کا کام جلد پورا کرنے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت

بھٹکل تحصیلدار دفتر سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں زرعی زمین کے مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری حکم کے مطابق زرعی زمین کے دستاویزات کو مالکان کے آدھار کارڈ سے جوڑنے کا کام جلد پورا کیا جائے ۔

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں کشتی اُلٹ گئی؛ ایک کی موت، چار کو بچالیا گیا

تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر ایک کشتی  کے اُلٹ جانے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جبکہ کنارے پر موجود دیگر ماہی گیروں کی مدد سے بقیہ چار کو بچالیا گیا۔ جن میں سے دو کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مہلوک کی شناخت ...

کاروار : گھر بدلنے پر بھی اب دستیاب رہے گی 'گروہہ جیوتی' مفت بجلی اسکیم 

ریاست میں کانگریسی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی پانچ اسکیموں میں سے ایک 'گروہہ جیوتی' اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو اپنا گھر بدلنے کی صورت میں یہ اسکیم دستیاب رہے گی کیونکہ بجلی سپلائی کمپنیوں نے اب پرانے بجلی میٹر کے آر آر نمبر کو ڈی - لنک کرکے نئے آر آر نمبر کے ساتھ رجسٹر کرنے ...

بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران لڑکا سمندرمیں غرق ہوتے ہوتے بچا؛ کوسٹ گارڈ کی پہنچی مدد

بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران ایک 14 سالہ لڑکا سمندر میں بہہ گیا تھا مگر فوری طور پر کوسٹ گارڈ کی مدد پہنچنے کی وجہ سے وہ بال بال بچ گیا۔ لڑکے کی شناخت بندر کے رہنے والے سمرتھ شری دھر کھاروی کی حیثیت سےکی گئی ہے۔

بھٹکل کے شرالی میں بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی

  تعلقہ کے  شرالی چیک پوسٹ کے قریب راہ چلتے ایک شخص سے تیز رفتار بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی ہوگیا، جس کی حالت کافی نازک بتائی گئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت شرالی  گوڈی ہتّل کے رہنے والے  سید عبدالحمید ابن  سید محمود (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے تین تعلیمی اداروں میں 'روبوٹیکس لیباریٹریس' کا افتتاح

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ماتحت جاری تین تعلیمی اداروں ودیانجلی پبلک اسکول، ودیا بھارتی انگلش میڈیم اسکول اور سری گروسُدھیندرا نیو انگلش پی یوکالج میں   روبوٹیکس لیباریٹریس تعمیر کی گئی ہیں،ان  تینوں لیباریٹریس کا  5 ستمبر بروز جمعرات کو باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

دمام میں  بھٹکل مسلم جماعت کی جانب سے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر خوبصورت تقریب

15 اگست 2024  بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے 78یوم آزادی  کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا جس میں ننھے منے بچوں کے سامنے ازادی کا ترانہ سنایا گیا اور بچوں نےازادی خوشی میں جھوما  اور چند بچوں نے ازادی نسبت سے چھوٹی چھوٹی تقریر بھی کئے

عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے پھر ایک بار صدر اور سکریٹری جنرل منتخب

  عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ  سکریٹری کے  طور پر  یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ  طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ...

عمان کے قریب سمندر میں بحری جہاز ڈوب گیا، جہاز میں سوار 13 ہندوستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں

عمان سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق یمن کی طرف جانے والا آئل ٹینکر جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے مطابق اس آئل ٹینکر کا نام پریسٹیج فالکن بتایا جاتا ہے جس پر سوار عملے کے 16 ارکان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس تیل کے جہاز پر سوار عملے ...

حج کے دوران شدید گرمی کے باعث مکہ و حرم میں 550 سے زائد عازمین جاں بحق۔ عازمین لگارہے ہیں حج کمیٹی پر بدانتظامی کا الزام

عرب سفیروں کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق امسال موسم حج کے دوران انتہا درجے کی گرمی کی وجہ سے 550 سے زائد زائرین حرم جاں بحق ہوگئے ۔      سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے دن حرم مکہ میں پارہ 51.8 ڈگری سیلسیس  (125 ڈگری فارن ہائٹ) تک پہنچ گیا تھا ۔