تریپورہ: بی جے پی سے ناراض ہوئی اتحادی پارٹی آئی پی ایف ٹی، لگائے کئی الزامات

Source: S.O. News Service | Published on 10th July 2020, 10:41 PM | ملکی خبریں |

اگرتلہ،10؍جولائی(ایس او نیوز؍یو این آئی) تریپورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی اتحادی پارٹی انڈیجینس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) کے درمیان قبائلیوں کی ترقی کے مسائل کے سلسلے میں اختلافات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ اس درمیان آئی پی ایف ٹی کی جانب سے تریپورہ قبائلی خود مختار ضلع کونسل (اے ڈی سی) کے ہیڈکوارٹر پر بلایا گیا 24 گھنٹے کا بند پر امن رہا اور آج صبح ختم ہو گیا۔ آئی پی ایف ٹی اپنے ایک اتحادی کی گرفتاری کی بھی مخالفت کر رہی ہے۔ یہ ہڑتال پر امن رہا اور اس دوران کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔ آئی پی ایف ٹی کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیو کی قیادت والی سرکار کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت قبائلیوں کی ترقی سے متعلق مسائل پر توجہ نہیں دے گی تو اتحاد ٹوٹ سکتا ہے۔

آئی پی ایف ٹی کے رکن اسمبلی برشکیٹو دیب برما نے جمعرات کو کھوملنگ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بی جے پی اتحاد کے اصول و نظریات پر عمل درآمد نہیں کر رہی ہے اور غیر ضروری بیان دے کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ آئی پی ایف ٹی کے حامی قبائلیوں کی ترقی سے متعلق مسائل کو اٹھا رہے ہیں لیکن انھیں بلا وجہ پریشان کر رہی ہے۔

آئی پی ایف ٹی کے رہنما نے کہا کہ" تریپورہ حکومت میں اتحادی ہونے کے سبب عوام ہم سے بی جے پی کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ بی جے پی نے الیکشن سے قبل بڑے بڑے وعدے کیے تھے جن پر عوام کی طرح ہم نے بھی یقین کر لیا تھا لیکن اب وہ جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔ ہم رکن اسمبلی کے طور پر اپنے اپنے علاقوں میں مخالفت کا سامنا کر رہے ہیں۔ اراکین اسمبلی کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے اور ایسا لگتا ہے کہ دھیرے دھیرے اقتدار کو "سینٹرلائزڈ" (مرکزیت) کیا جا رہا ہے"۔

آئی پی ایف ٹی کے رہنما نے کہا کہ قبائلی ترقی اور اے ڈی ایس کو مضبوط کرنے سے متعلق کئی وعدے کیے گئے تھے لیکن گزشتہ ڈھائی برسوں میں کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریاست کے عوام صحت، تعلیم، عوامی خدمات اور لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کے سلسلے حکومت سے کافی ناراض ہیں۔ ان سبھی چیزوں کے لیے آئی پی ایف ٹی کو ذمہ داد قرار دیا جا رہا ہے لیکن ہم اب یہ اور برداشت نہیں کریں گے۔ بی جے پی آئی پی ایف ٹی کو دیہی علاقوں میں کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حامیوں کو جھوٹے الزامات میں پھنسایا جا سکتا ہے۔ ہم حکومت سے جلد از جلد اپنے حامی پردیپ دیب برما کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پولیس نے ان پر بی جے پی دفتر پر حملہ کرنے کے بے بنیاد الزام میں پھنسایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔