زرعی بل کے خلاف مظاہرہ، انڈیا گیٹ کے قریب ٹریکٹر کو مظاہرین نے لگائی آگ

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2020, 2:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) زراعت سے متعلق اقدامات کے خلاف مظاہرین نے پیر کی صبح راجدھانی کے انڈیا گیٹ کے قریب ٹریکٹر کو آگ لگا دی۔ ایک پولیس افسر کے مطابق انڈیا گیٹ کے قریب تقریباً 15 سے 20 افراد جمع تھے۔ اس دوران لوگوں نے مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے اور ایک ٹریکٹر کو آگ لگا دی، جس پر فوراً ہی قابو پالیا گیا ہے اور ٹریکٹر کو بھی موقع سے ہٹا دیا گیا۔ اس واقعہ میں شامل افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ مظاہرین نے ایک پرانے ٹریکٹر کو ایک گاڑی میں لاد کر انڈیا گیٹ کے قریب اتارا اور اسے آگ لگا دی۔ اس دوران مظاہرین نے ’جئے جوان جئے کسان‘ کے نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ کانگریس کی اعلی قیادت کی حمایت میں بھی نعرے بھی لگائے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں کسانوں اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے مظاہروں کے درمیان صدر رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز زرعی اصلاحات سے متعلق بلوں کی منظوری دے دی تھی ۔ صدر کے دستخط کے ساتھ ہی زرعی اصلاحات سے متعلق ایکٹ - ’ زرعی پیداوار کاروبار اور تجارت (فروغ اور آسانیاں) ایکٹ 2020‘ اور ’کسان (امپاورمنٹ اور تحفظ) پرائس انشورنس اور زرعی خدمات کے معاہدے ایکٹ 2020‘ سے متعلق ملک میں لاگو ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔