دہلی کی سیرکیلئے سیاحوں کو ملے گی’کرایے کی بائیک‘، سرکاربنارہی ہے منصوبہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2021, 11:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17 جنوری (آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت میں سیاح جلد ہی ’کرایے کی بائیک‘ کے ذریعہ دہلی کی سیرکرسکیں گے۔ دراصل دہلی حکومت کا محکمہ ٹرانسپورٹ شہر میں موٹرسائیکل کرایہ کی خدمات شروع کرنے کے لئے لائسنس جاری کرنے کے منصوبے کو مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔

عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ امکان ہے کہ مسودہ منصوبہ آئندہ ہفتے وزیر ٹرانسپورٹ کو مزید بحث کے لئے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ یہ پیش کش اس ماہ کے آغاز کے لئے تھی لیکن اس کو ملتوی کردیا گیا۔ کرایے پر موٹرسائیکل سروس کے تجویز کے مسودے میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی منظوری درکار ہوگی۔

عہدیدار نے بتایا کہ مجوزہ اسکیم میں ان درخواست دہندگان کو لائسنس دیا جاسکتا ہے جن کے پاس ضروری اجازت نامے اور انشورنس کور کے ساتھ کم از کم پانچ بائیک ہوں اور گاڑیوں کی مرمت اور بحالی کے لئے مضبوط مالی حالت ہو۔ نیز اسٹیبلشمنٹ کا موثر انتظام ہونا چاہئے۔عہدیداروں نے بتایا کہ یہ لائسنس پانچ سال کے لئے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل کو صحیح طریقے سے مینج نہیں رکھنے اور صارفین کے ساتھ بد سلوکی کرنے کی صورت میں لائسنسنگ اتھارٹی کو آپریٹر کا لائسنس معطل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔