کیرالہ میں منعقدہ سہ روزہ فقہ شافعی سیمینارکامیابی کے ساتھ اختتام پذیرنئے نئے چیلنجس اور فتنوں کا مقابلہ کرنے پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری نے علماء کو دی آواز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th January 2023, 7:48 PM | ملکی خبریں |

اوچیرا 20 جنوری (ایس او نیوز) ریاست کیرالہ کے اوچیرا میں منعقدہ سہ روزہ فقہ شافعی کا سیمینار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، اختتامی نشست کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا  خالد سیف اللہ رحمانی نے  اس بات پر نہایت خوشی کا اظہار کیا کہ ملک بھر سے  علماء  اور مفتیان حضرات  نئے پیدا شدہ مسائل پر غور وفکر کررہے ہیں اور مسائل کے حل کے لئے  فکرمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  مجمع الامام الشافعی  کے تیسرے فقہی سیمینار میں  رویت ہلال، صدقہ فطر،  اجتماعی قربانی کے مسائل سمیت  انشورنس کا شرعی حکم اور برادران وطن  کے ساتھ تعلقات کو استوار رکھنے جیسے معاملوں پر مقالے پیش کئے گئے اور فقہ شافعی کے نقطہ نظر سے کئی ایک تجاویز منظور کی گئیں جو نہایت خوش آئند اقدام ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے نے علماء  کو آواز دی کہ  نئی ٹیکنالوجی بالخصوص انٹرنیٹ   کے ذریعے جو  مسائل پیدا ہورہے ہیں اُس طرف بھی غور وفکر کریں،  آن لائن خرید وفروخت، وڈیو گرافی  وغیرہ کی طرف بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ  ایک امام اگر حرم شریف میں نماز پڑھ رہا ہو  تو کیا ہم  آن لائن وڈیو (انٹرنیٹ)  کے ذریعے اُس امام کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتے ہیں ؟  مولانا نے کہا کہ  فقہ شافعی  کی علمی ، تحقیقی اور اجتہادی خدمات  انجام دینے کے لئے    مجمع الامام الشافعی العالمی اکیڈمی کے ذریعے  مسلمانوں کی  رہنمائی کی جارہی ہے جو قابل ستائش ہے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے علماء کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے پر  اور غیروں کی سازشوں کا شکار نہ ہونے سمیت اختلاف اور انتشار سے  بچنے کی تاکید کی اورمغربی تہذیب  کا جو یلغار  ہورہا ہے، فکری طور پر مسلمانوں اور نئی نسل کو  اسلام سے منحرف  کرنے کی جو  کوششیں ہورہی ہیں اس کا مقابلہ کرنے او رنوجوان نسل کو اس سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی تلقین کی۔ 

بتاتے چلیں کہ  مولانا خالد سیف اللہ رحمانی  عائلی قوانین کے  تحفظ کے لئے قائم کی گئی  مسلمانان ہند کی  غیر سرکاری تنظیم  آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ  کے جنرل سکریٹری ہیں، اسی کے ساتھ ساتھ  عصر حاضر میں پیش آنے والے نئے مسائل کو علماء اور ماہرین کے اجتماعی غور و فکر کے ذریعہ حل کرنے کا  تحقیقی و علمی ادارہ  آل انڈیا فقہ اکیڈمی کے بھی موصوف   جنرل سکریٹری ہیں،  مولانا خالد سیف اللہ رحمانی   حیدرآباد میں   علماء کو تصنیف  وتالیف کی ٹریننگ فراہم کرنے والا ادارہ  المعھد العالی اسلامی کے بانی بھی ہیں۔ موصوف نئے مسائل پرکافی کتابیں لکھ چکے ہیں اور حالات پر ان کی گہری نظر ہے۔

اگلا سیمینار حیدرآباد میں :   سہ روزہ سیمینار کی آخری نشست میں اس بات کا اعلان  کیا گیا کہ    مجمع الامام الشافعی  کا اگلا یعنی چوتھا سیمینار حیدرآباد میں ہوگا۔ یاد رہے کہ  پہلا سیمینار مہاراشٹرا کے  تلوجہ میں دوسرا کرناٹک کے کنڈلور میں اور اب تیسرا کیرالہ کے اوچیرا میں منعقد ہوا تھا۔

23 طلبہ مدرسہ سے فارغ:  سہ روزہ فقہ سیمینار کی آخری نشست کے بعددرالعلوم الاسلامیہ، اوچیرا،( ضلع کولّم) مدرسہ کا سالانہ  جلسہ منعقد  ہوا  جس میں  مدرسہ سے عالمیت مکمل کرنے والے 23 طلبہ کو  سند سے نوازتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی۔ یہ سبھی طلبہ اب اعلیٰ تعلیم یا فضیلت کے لئے ندوۃ العلماء لکھنو جائیں گے۔

طلبہ  سے  مخاطب ہوتے ہوئے  مہمان خصوصی کے طور پر موجود  مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے  نئے نئے پیدا ہونے والے فتنوں کے بارے میں بتایا کہ ایک طرف مغربی تہذیب سے نئی نسل  خراب ہورہی ہے، وہیں  شکیل بن حنیف ایک  نیا فتنہ پیدا ہوا ہے جس سے   مسلمانوں میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔ مولانا نے شکیل بن حنیف کے تعلق سے بتایا کہ اچھے اچھے نمازی لوگ، اچھے خاندان والے  اور داڑھی رکھنے والے حضرات اس کی باتوں کے جھانسے میں آکر اپنے  ایمان سے ہاتھ دھو رہے ہیں، لہٰذا  علماء کی ذمہ داری  اب بڑھ گئی ہے اور ضرورت ہے کہ بھولے بھالے  مسلمانوں کو اس طرح کی سازشوں کے تعلق سے آگاہ کریں ۔ مولانا نے مسلم لڑکیوں کے  غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ  شادی رچانے پر بھی  تشویش کا اظہار کیا۔  مولانا نے اتحاد ملت پر بھی گفتگو کی اور   کہا کہ اصل میں علماء کے اتحاد سے اُمت میں اتحاد  پیدا ہوتا ہے، علماء میں اگر اختلاف او رانتشار ہوگا تو  اس کا ا ثر اُمت پر پڑتا ہے۔ مولانا نے علماء سے  درخواست کی کہ وہ پوری توجہ کے ساتھ   اپنے اصل دشمنوں کو پہچانیں   اور آپس میں لڑ جھگڑ کر  اپنی قوت کو ضائع نہ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔