کوویڈ۔ 19 : کمس اسپتال ہبلی میں ریاست کا پہلا پلازمہ تھیراپی تجربہ کامیاب ؛ بنگلور میں تجربہ ناکام ہونے کے بعد ہبلی ڈاکٹروں کو ملی زبردست کامیابی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 4th June 2020, 2:32 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی4 / جون (ایس او نیوز)   کرناٹکا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کمس)  ہبلی کے ڈاکٹرس  کوویڈ۔19 کے ایک 64 سالہ مریض کو  پلازمہ تھیراپی کے ذریعے  علاج کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔  اس بات کی اطلاع ریاست کے  میڈیکل ایجوکیشن منسٹر کے سدھاکر نے منگل کو دی ہے۔

ریاست کرناٹک میں یہ پلازمہ تھیراپی کے ذریعہ ہونے والا پہلا کامیاب علاج ہے۔اس سے قبل  22 / اپریل کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ  (آئی سی ایم آر) نے ریاست کرناٹک کو پلازمہ تھیراپی کے ذریعہ علاج کرنے کی اجازت دی تھی۔ ریاست میں سب سے پہلے اس علاج کا تجربہ بنگلورو میں کیا گیا تھا لیکن وہاں  مریض نے 3 / دن بعد توڑ دیا تھا۔ شہر گلستان کے وکٹوریہ اسپتال میں داخل  پی۔796 مریض کو اس علاج کے ذریعہ صحت یاب کرنے کوشش کی گئی تھی لیکن  15 /  مئی کو وہ فوت ہوگیا تھا۔ اس کے بعد کسی نے بھی اس تجربہ کو دہرانے کی کوشش نہیں کی۔ البتہ ہبلی  کمس کے ڈاکٹروں نے اس علاج کو کامیاب بناکر ریاست میں خوشی کی لہر دوڑادی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا جوجھ رہی ہے۔ اس کے معاملات میں دن بہ دن اضافہ  ہوتا جا رہا ہے۔ ہر کوئی چاہتے  یا  نا چاہتے ہوئے بھی اس خطرے کے ساتھ زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔ کیونکہ  دنیا بھر کے ممالک ابھی تک اس کا ٹیکہ دریافت کرنے سے  قاصر ہیں۔عوام کے ایک طبقے  کو    لگتا ہے کہ حکومت و انتظامیہ اس مہلک وبا کا علاج وٹیکہ دریافت کرنے سے زیادہ اسے سیاسی مدعا بنانے کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق  نفرت کی اس پُر زور سیاست پر اس وقت گہری ضرب لگی جب کورونا وائرس سے متاثر مسلمان مکمل صحت یاب ہونے کے بعد دیگر مریضوں کے لئے اپنے پلازمہ کو عطیہ کے طور پر دینے کے لئے آگے آرہے ہیں۔

واضح  رہے کہ  پلازمہ تھیراپی کا علاج ابھی بھی تجرباتی مرحلے سے گزر رہا ہے۔ اس علاج میں کورونا سے صحت یاب افراد کے خون سے پلازمہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ صحت یاب مریضوں کے خون میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو اس انفیکشن کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس علاج 'کونویلسنٹ پلازمہ convalescent plasma' کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل بھی اس طرح کا طریقہ کار ' ایبولا' اور  ' اسپیانش فلو' جیسی وباؤں کے خلاف  استعمال میں لایا گیا تھا۔ کمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رام لنگپا انترانتی نے بتایا کہ 27 /مئی کو ایک  64  / سالہ مریض کو کمس میں داخل کیا گیا تھا۔ ابتدائی علاج سے مریض کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ بعد ازاں ماہرین کمیٹی نے فیصلہ لیا کہ اس مریض کا پلازمہ تھیراپی کے ذریعہ علاج کیا جائے۔ 29 اور 30 / مئی کو اس مریض کو پلازمہ دیا گیا۔ جس کے بعد مریض میں یکلخت تبدیلیاں رونما ہوئیں اور وہ مکمل صحت یاب ہونے لگا۔ مریض کے جسم میں پلازمہ داخل کرنے کے بعد سانس لینے کی تکلیف میں حیران کر دینے والی کمی واقع ہوئی اور وہ مکمل طور پر رو بہ صحت ہوا۔ بہرحال اس خبر کے بعد  ریاست کے عوام   راحت کی سانس لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...