’تم ہمیں لات ماروگے اور ہمارے ووٹوں کا سودا کروگے؟‘، راج بھر کے بیان پر اساتذہ بھرتی کے امیدوار سخت ناراض

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 6:44 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) اترپردیش میں اساتذہ بھرتی کے امیدوار سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر پر سخت ناراض ہوگئے ہیں۔ دراصل اوم پرکاش راج بھر کا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اساتذہ بھرتی میں ریزرویشن کے معاملے پر احتجاج کرنے والے امیدواروں کو لات کھانے کے قابل کہہ دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، جس پر احتجاج کر رہے امیدواروں کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ امیدواروں نے راج بھر کو جم کر نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوم پرکاش راج بھر کے انٹرویو کا 6 سیکنڈ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ احتجاج کرنے والے طلباء لات کھانے کی ہی لائق ہیں۔ اس ویڈیو کو سماج وادی اور کانگریس کے کئی لیڈروں نے شیئر کیا ہے اور راج بھر کے بیان کی مذمت کی ہے۔

راج بھر کے اس بیان پر اساتذہ بھرتی کے امیدوار امریندر پٹیل نے اپنی سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے کہا ہے کہ ’’ ہم 620 دنوں سے اساتذہ بھرتی میں ریزرویشن کو لے کر بے ضابطگیوں کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم بی جے پی، اپنا دل، سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی، سنجے نشاد کے پاس پچاسوں بار گیے ہوں گے لیکن سب لوگوں نے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی۔ سب نے ہمیں نا امیدی دی، سب ہمارے ساتھ ایسا سلوک کر رہے تھے گویا یوپی حکومت میں ان کی کچھ نہیں چلتی۔‘‘

امریندر پٹیل نے مزید کہا ہے کہ ’’ہم 620 دنوں سے پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور ہم 60 دنوں سے پارٹ ٹائم بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں، مگر  کوئی سماجی لیڈر ہماری مدد نہیں کر رہا ہے۔ کل ہم نے یہ بیان دیکھا کہ 69 ہزار اساتذہ بھرتی کے جو امیدوار دھرنے پر بیٹھے ہیں وہ پسماندہ دلت ہیں اور وہ لات کھانے کے لائق ہیں، تو میں اوم پرکاش راج بھر سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم لوگوں نے ہمیشہ آپ کو کسی وزیر سے کم نہیں سمجھا، ہمیں لگا کہ آپ پسماندہ دلتوں کی آواز اٹھاتے ہیں لیکن جب آپ سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہوتے ہیں تو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گالی دیتے ہیں اور جب اکیلے رہتے ہیں تو کسی اورکو گالی دیتے ہیں۔‘‘

امریندر پٹیل نے کہا کہ ’’اوم پرکاش راج بھر اور ان کے دونوں بیٹوں کو اپنی ذہنی حالت کی جانچ کرانی چاہیے۔ اگر آپ ایسے بیانات دیں گے تو آپ الیکشن لڑنے کے لائق نہیں رہیں گے۔ آپ پچھڑے دلتوں کو  لات ماریں گے اور ہمارے ووٹوں کا سودا بھی کریں گے تو یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ اترپردیش میں گزشتہ 600 دنوں سے 69 ہزار امیدوار اساتذہ بھرتی میں ریزرویشن کے معاملے میں احتجاج کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...