وزیر اعلی تمل ناڈو کا سی اے اے کی مخالفت کا اعادہ، ریاست میں نافذ نہ کرنے کا عزم

Source: S.O. News Service | Published on 13th March 2024, 12:02 PM | ملکی خبریں |

چنئی، 13/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مرکزی حکومت کی جانب سے سرکاری گزٹ میں جاری کردہ شہریت ترمیمی بل (سی اے اے) کے خلاف اپنی شدید مخالفت کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ اس قانون کو ان کی ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ اسٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ سی اے اے کو نوٹیفائڈ کر کے اپنے ڈوبتے ہوئے جہاز کو بچا رہے ہیں اور سیاسی فائدے کے لیے مذہبی جذبات کا استحصال کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کو مذموم طریقے نافذ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے مسلمانوں اور سری لنکا کے تملوں کو دھوکہ دیا اور تقسیم کے بیج بوئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے نے پارلیمنٹ میں سی اے اے سے متعلق بل کے خلاف ووٹ دیا، ریاستی اسمبلی میں ایک قرارداد بھی منظور کی، دستخطی مہم، ریلیاں اور احتجاج بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب مرکزی وزیر نے نفاذ کے بارے میں بات کی تو میں نے اعلان کیا کہ ہم تمل ناڈو میں سی اے اے کو لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ اسٹالن نے اے آئی اے ڈی ایم کے پر پارلیمنٹ میں 'بے شرمی سے' بل کی حمایت کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ لوگ آنے والے انتخابات میں بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے دونوں کو ایک مناسب سبق سکھائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...