تمل ناڈو میں پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے دوران بی جے پی-اے آئی اے ڈی ایم کے کارکنان میں تصادم، پولیس نے کیا لاٹھی چارج

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2024, 11:42 AM | ملکی خبریں |

نیلگری ، 26/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) تمل ناڈو کے نیلگری میں پیر کے روز لوک سبھا انتخاب کے لیے پرچۂ نامزدگی کے دوران ضلع کلکٹریٹ کے پاس بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کارکنان کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا، جسے سنبھالنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ بی جے پی نے یہاں سے مرکزی وزیر ایل مروگن کو اتارا ہے۔ اس سیٹ سے ’انڈیا‘ اتحاد کے امیدوار ڈی ایم کے ڈپٹی جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر اے راجہ ہیں۔

بی جے پی امیدوار اور وزیر مملکت برائے ماہی پروری مروگن اور اے آئی اے ڈی ایم کے امیدوار ڈی. لوکیش تمل سیلون جب نامزدگی پرچہ داخل کرنے کے لیے اپنے اپنے حامیوں کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچے تو دونوں پارٹیوں کے کارکنان میں تصادم ہو گیا۔ دونوں امیدوار بڑی تعداد میں اپنے حامیوں کے ساتھ یہاں پہنچے تھے جو دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طرف سے زبردست نعرے بازی شروع ہو گئی، اور پھر کچھ ہی دیر بعد تصادم والے حالات پیدا ہو گئے۔

اس تصادم میں دونوں فریقین کے کچھ کارکنان زخمی ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر تمل ناڈو بی جے پی صدر کے. اناملائی بھی ایل. مروگن کے ساتھ موجود تھے۔ بعد میں انّاملائی نے نیلگری اسپتال کا دورہ کیا جہاں زخمی بی جے پی کارکنان کا علاج چل رہا ہے۔ بہرحال، دونوں لیڈروں نے اپنا اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔

انّاملائی نے اسپتال میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی تب تک احتجاجی مظاہرہ کرے گی جب تک نیلگری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو غیر ضروری طور پر لاٹھی چارج کا حکم دینے کے لیے ٹرانسفر نہیں کیا جاتا۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...