31اگست کے بعد انخلا کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان

Source: S.O. News Service | Published on 26th August 2021, 1:51 PM | عالمی خبریں |

کابل ،26؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی )ا فغانستان کے نئے حکمران طالبان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا کو31 اگست تک ہی تمام غیرملکیوں کا انخلا مکمل کرنا ہو گا اور اس تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔اس وقت کابل ایئرپورٹ پر ہزاروں افغان جمع ہو چکے ہیں تاکہ وہ کسی نہ کسی طرح ملک سے نکل سکیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر جمع افراد کو ڈرنے کے ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکتے ہیں۔کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ ہم ایسے افراد کو سکیورٹی کی گارنٹی فراہم کرتے ہیں۔

دوسری جانب مغربی ممالک اپنے سفارتی عملے اور افغان شہریوں کا انخلا جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ اکتیس اگست کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے طالبان سے مذاکرات کریں۔دوسری جانب ترقی یافتہ ممالک کے جی سیون گروپ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا کے نمائندے اسی صورتحال کے بارے میں مشاورت کے لیے آج ایک آن لائن اجلاس کا انعقاد کر رہے ہیں۔

دریں اثناء نیوز ایجنسی روئٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے پیر کے روز کابل میں طالبان کے لیڈر ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق ملا عبدالغنی برادر نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک چھوڑ کر جانے والے افغان شہریوں کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے۔ ملا عبدالغنی برادر کے مطابق وہ اس مشکل صورتحال کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے غیرملکی سفارت خانوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں اور ملک چھوڑ کر نہ جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم ان کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔مغربی ممالک افغانستان سے ابھی تک ساٹھ ہزار افراد کو نکال چکے ہیں۔ طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اکتیس اگست کی ڈیڈ لائن امریکا نے خود رکھی تھی اور اسے اس پر عمل پیرا رہنا چاہیے۔ دوسری جانب پنٹاگون نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک اپنے مطلوبہ تمام تر افراد کو کابل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دریں اثنا طالبان کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ مختلف دفاتر میں کام کرنے والی خواتین اس وقت تک گھروں پر ہی رہیں، جب تک طالبان اپنی حکومت تشکیل نہیں دے لیتے تاکہ انہیں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے طالبان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...