بی جے پی رام کا نام لے کر ملک میں ناتھورام گوڈسے کا ایجنڈا پھیلا رہی، کنہیا کمار کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2024, 11:40 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 7/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے جواں سال لیڈر کنہیا کمار نے آج ایک بار پھر بی جے پی پر فرقہ وارانہ ایجنڈا پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی رام کا نام لے کر ناتھورام گوڈسے کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور تخریب کاری پر مبنی سیاسی چال چل رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ گاندھی-نہرو کنبہ کی قربانیوں اور تعاون کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک خبر رساں ایجنسی میں شائع رپورٹ کے مطابق کنہیا کمار نے بی جے پی کے ذریعہ لگاتار اقربا پروری سے متعلق معاملہ اٹھانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ اقربا پروری کے مقابلے میں شخصیت پرستی زیادہ خطرناک ہے، جس میں ایک شخص سبھی فیصلے لیتا ہے۔ کنہیا کمار نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہندو مذہب کی عظمت کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ افسوسناک ہے۔

ایودھیا میں رام مندر تعمیر سے بی جے پی کو فائدہ پہنچنے کے ایک سوال پر کنہیا کمار نے برجستہ جواب دیا کہ ’’کانگریس کو اس سے نمٹنے کی کیا ضرورت ہے؟ اگر ملک میں بھگوان رام کی لہر ہے تو کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ غلط تب ہوتا اگر ملک میں ناتھورام گوڈسے کی لہر ہوتی۔‘‘ پھر وہ کہتے ہیں کہ ’’بی جے پی اس کام میں لگی ہوئی ہے کہ کس طرح رام کو ماننے والے لوگوں کو ٹھگا جائے۔ اس وجہ سے وہ نام تو رام کا لیتے ہیں، لیکن کام ناتھورام گوڈسے والے کرتے ہیں۔ یہ ملک کی تاریخ، تہذیب اور آنے والی نسل کے مستقبل کے خلاف ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...