کووڈ کی تیسری لہر پر قابوپانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں: ڈپٹی کمشنر آ رلتا

Source: S.O. News Service | Published on 8th January 2022, 12:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 8؍جنوری (ایس او نیوز)ضلع بھر میں کوروناویکسین کا دوسرا ڈوز دینے میں بھی صد فیصد کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔اگلے دو تین دنوں میں دوسرے ڈوز لینے والے جتنے بھی افراد باقی ہیں ان سب کو طلب کرکے ٹیکے لگائیں اور کورونا کی پہلی او ردوسری لہر کے دوران جس طرح سخت اقدامات کئے گئے تھے،ٹھیک اسی طرح اس مرتبہ بھی اقدامات کئے جائیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر آ رلتا نے یہاں کے ضلع انتظامیہ بھون میں کووڈپر قابو پانے اورویکسی نیشن کے سلسلہ میں جائیزہ لینے کیلئے طلب کردہ اجلاس میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ شہر بنگلور ہمارے شہر کی سرحد سے بہت قریب ہے ہر روزبنگلو ر آنے جانے والے افراد کی تعداد بھی زیادہ ہے۔کئی افراد روزگار اور بزنس کیلئے بنگلور آتے جاتے ہیں، اس لئے ان سب پر گہری نظررکھنی چاہئے۔اگر ضرورت پڑی تو کووڈ ٹسٹ بھی کرایاجاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ طے کئے گئے نشانہ کے ساتھ صد فیصد کووڈ ٹسٹ بھی کیا جانا چاہئے۔ ضلع و تعلقہ سطح کے افسر چوکنا رہیں اور گرام اور وارڈ سطح کی ٹاسک فورس بھی چوکنا رہے۔ حکومت نے 4/اور6جنوری کو جو ہدایات دی ہیں ان پر عمل پیرا ہونے کی جانب توجہ دیں۔ کووڈ کے سرکاری اسپتالوں میں کووڈ سے متاثر ہونے والے افراد کی صحت یابی کیلئے توجہ دینی چاہئے۔اس کیلئے بستروں، آکسیجن سلنڈرس، وینٹی لیٹرس، دواؤں کے بھی بہتر انتظامات کرنے کی جانب توجہ دیں۔ کورونا سے متاثر افراد کی بہتر صحت یابی کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ ہر تعلقہ میں 50بستروں والے کووڈ کیئر سنٹرس بھی تیار رکھنے چاہئیں۔

آ رلتا نے بتایا کہ تیسری لہر بھی تیزی کے ساتھ پھیلنے والی ہے مگر نقصان دہ نہ ہونے کے آثار ہیں۔ صر ف کم تعداد کے افراد ہی اس سے متاثر ہوں گے۔ اس لئے کووڈ کی تیسری لہر سے متاثر ہونے والے افراد کو گھروں میں ہی آئیسولیشن کرنے کی جانب توجہ دینی چاہئے۔ ان کیلئے دوائی کٹ بھی فراہم کرکے گرام وارڈ کمیٹی کی جانب سے نگرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے افسروں کو تاکید کی کہ ہر حال میں ضلع میں تیسری لہر آنے نہ پائے اس کیلئے ابھی سے کڑے اور سختی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ اس لئے کوروناکی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی جانب توجہ دیں۔ عوام کو چوکنا اور بیدار ی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اگر کوئی اس میں کاہلی برتے تو ان جرمانہ عائد کیا جانا چاہئے۔ اس دوران متعلقہ افسروں کو بھی ہیڈکوارٹرس میں رہ کر انتظامات کرنے ہوں گے۔

اس موقع پر ضلع پنچایت سی ای او شیوشنکر،ا یس پی متھن کمار، ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندرا کباڈے کے علاوہ تمام تعلقوں کے تحصیلدراس، تعلقہ پنچایت ایگزی کیٹیو آفیسرس، کووڈ نوڈل آفیسرس، تعلقہ ہیلتھ آفیسرس اوردیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...