گجرات کے سورت کے ایک کوچنگ سینٹر کی عمارت میں بھیانک آگ؛ 19 طلبا ہلاک، جان بچانے کیلئے چھت سے کودنے کی وڈیو ہوئی وائرل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th May 2019, 2:41 AM | ملکی خبریں |

سورت 24/مئی (ایس او نیوز) ریاست  گجرات کے  سورت شہر کے سرتھانہ علاقے میں جمعہ کی دوپہر کو   ایک عمارت کے کوچنگ سینٹر میں اچانک آگ لگ جانے سے  رات دیر گئے تک 19  طالب علموں کی موت ہوگئی ، جبکہ تقریباً 20 دیگر زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ آگ دوسرے مالہ پر لگی تھی، مگر آگ سے بچنے کی کوشش میں طلبا اوپری منزل کی طرف بھاگنے لگے،  تیسرے اور چوتھے مالے پر پہنچ کر جب طلبا جان بچانے کی کوشش کرنے لگے تو وہاں دھواں اس قدر پھیل گیا کہ اُنہیں سانس لینے میں  دقت ہونے لگی،  اسی سے پریشان طلبا کھڑکی سے باہر جھانکنے لگے، اندر موت تھی تو باہر چھلانگ لگانے کے علاوہ جان بچانے کے لئے دوسرا راستہ نہیں تھا،  طلبا نے جان بچانے کے لئے  کھڑکیوں سے باہر کودنا شروع کردیا،  جس کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ بچے ایک کے بعد ایک نیچے کود رہے ہیں، ایسے میں  ایک طالب العلم  کھڑکی سے آہستگی کے ساتھ  تیسرے مالے پر اُترکر کھڑا ہونے   میں کامیاب ہوگیا، اس نے بعد میں دوسرے طلبا کو نیچے گرنے سے بچانے کی کوشش کی، مگر وہ صرف دو طلبا کو ہی بچاسکا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کھڑکیوں سے کودنے والے طلبا  جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور وہ زخمی ہوکر اسپتال میں داخل کئے گئے ہیں، البتہ جو طلبا  ہلاک ہوئے ہیں، اُن کی موت آگ کی لپیٹ میں آنے سے ہوئی ہے۔

فائر بریگیڈ افسر ایشور بھائی پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ منزلہ ٹکشلا اکارڈ کی دوسری منزل پر چل رہے ٹیوشن کلاس میں دوپہر کو اچانک آگ لگ گئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ  کی 21 گاڑیوں کے ساتھ فائر بریگیڈ کے اہل کار جائے وقوع  پر پہنچے۔ مگر عوام کا الزام ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ کافی تاخیر سے پہنچا جس کے دوران طلبا  کو جان بچانے کے لئے نیچے کودنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

 زخمی اور جھلسے ہوئے طالب علموں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ بارہ طالب علموں کو محفوظ باہر نکال لائے جانے کی بھی خبر ہے۔

سورت کے پولس کمشنر نے ستیش کمار مشرا نے 19 طلبا کی موت کی تصدیق کی ہے، مگر انہوں نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جن  طلبا کی موت ہوئی ہے، اُن کی  لاشیں اس قدر جھلس گئی ہیں کہ شناخت کے قابل نہیں ہیں۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ہی لاشوں کی شناخت کی جاسکے گی۔

ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی وجے روپانی نے جانچ کے احکامات دیئے ہیں اور تین دن میں حادثے کی رپورٹ پیش کرنے کےلئے  کہا ہے۔ واقعے کے بعد  وزیراعلی سورت پہنچنے والے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ زخمی اور جھلسے ہوئے لوگ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوں نے گجرات حکومت اور مقامی افسران سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکنہ امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

آگ لگنے کے اس حادثہ پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا، ’’سورت گجرات میں ہوئے حادثہ کی خبر سے دکھ پہنچا ہے۔ متاثرین کے تئیں میں گہرے سوگ اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی میں دعا کرتا ہوں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔