گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 5:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے۔ آج ہوئی سماعت کے دوران بابا رام دیو اور بالاکرشن موجود تھے اور انھوں نے اپنے عمل کے لیے ذاتی طور پر عدالت عظمیٰ سے بلاشرط معافی بھی مانگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کی معافی کا نوٹس لیا، لیکن یہ بھی واضح کر دیا کہ اس سطح پر ہم نے رعایت دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ بنچ نے بالاکرشن سے بات کرتے ہوئے ان سے کہا کہ ’’آپ اچھا کام کر رہے ہیں، لیکن ایلوپیتھی کو کمتر ظاہر نہیں کر سکتے۔‘‘ ساتھ ہی بنچ نے یہ بھی کہا کہ وہ (پتنجلی) اتنے بے قصور نہیں ہیں کہ انھیں پتہ ہی نہ ہو کہ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں اپنے پہلے کے احکام میں کیا کچھ کہا تھا۔ اس درمیان بنچ کے سامنے اپنی بات رکھنے والے رام دیو نے کہا کہ ان کا کسی بھی طرح سے عدالت کی بے حرمتی کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں آئندہ سماعت کی تاریخ 23 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ اس دن عدالت نے بابا رام دیو اور پتنجلی کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بالاکرشن کو عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل آج (16 اپریل) ہوئی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ مکل روہتگی نے عدالت سے کہا کہ رام دیو عامی طور پر معافی مانگنا چاہتے ہیں۔ اس پر جسٹس ہیما کوہلی نے کہا کہ عدالت سننا چاہتی ہے کہ رام دیو اور بالاکرشن کیا کہنا چاہتے ہیں، انہیں کہیے وہ سامنے آئیں۔ حالانکہ آڈیو میں کچھ خامی کی وجہ سے بنچ کچھ منٹوں کے لیے اٹھ گئی۔ بعد ازاں بنچ نے گمراہ کن اشتہار معاملے میں سماعت کے لیے 23 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کا دہشت گردوں سے موازنہ! بی ایس پی قائد آکاش آنند کیخلاف مقدمہ درج

اتر پردیش کے سیتا پور میں بی ایس پی امیدوار مہندر یادو کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس پی کے نیشنل کوآرڈینیٹر آکاش آنند نے بی جے پی کا موازنہ بی جے پی سے کر دیا ہے۔ انہوں نے سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت بلڈوزر کی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی حکومت ہے۔ ...

انتظامات اس طرح کیے گئے ہیں کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال سکیں، انتخابات کے درمیان ممتا بنرجی کا بڑا الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو مرشد آباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹنگ کے انتظامات اس طرح کئے گئے کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔ انہوں نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ووٹ ڈالو اور ...

کشمیر میں سیلاب، تریپورہ اور پڈوچیری میں گرمی کی لہر،کئی ریاستوں میں اسکول اور کالج بند کرنے کا حکم

ملک کی بیشتر ریاستوں میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری  ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے مشرقی ہندوستان میں یکم مئی تک ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے۔ تاہم ہیٹ ویو وارننگ کے پیش نظر تریپورہ نے اپنے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ ادھر جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں بارش کے ...

بی جے پی-آر ایس ایس والے آئین کو بدلنا اور تباہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن دنیا کی کوئی طاقت ایسا نہیں کر سکتی: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز چھتیس گڑھ کے بلاس پور ضلع واقع سکری گاؤں میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی و آر ایس ایس کو زوردار انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے بی جے پی-آر ایس ایس پر الزام عائد کیا کہ وہ آئین کو بدلنا اور تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ...

ریونّا سیکس اسکینڈل: ’آپ خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کے ساتھ کیوں کھڑے رہتے ہیں؟‘ مودی سے کانگریس کا تلخ سوال

کرناٹک کے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے جے ڈی ایس و بی جے پی کے مشترکہ امیدوار پرجول ریونّا کی سیکس اسکینڈل کی ویڈیوز نے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز میں نظر آنے والی ریونّا کی گھناؤنی حرکتوں نے پورے ملک کے سر کو شرم سے جھکا دیا ہے۔ کرناٹک کی حکومت نے اس معاملے کی ...

جموں کشمیر میں شدید بارش اور برف باری ، معمولات متاثر

ایک طرف پورے ملک میں جہاں شدید گرمی کی لہرہےاور لو چل رہی ہے تو دوسری طرف جموں و کشمیرمیںمسلسل برف باری اور بارش ہورہی ہے۔ بالخصوص کشمیر میںگزشتہ۲؍ دنوں سے لگاتار بارش ہورہی ہے جس کے سبب جہاںموسم خوشگوار بھی ہوا ہے اورکچھ حادثات بھی ہوئے ہیں۔جموں کشمیر کے سون مرگ میںشدید بارش ...