بی جے پی-آر ایس ایس والے آئین کو بدلنا اور تباہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن دنیا کی کوئی طاقت ایسا نہیں کر سکتی: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2024, 11:13 AM | ملکی خبریں |

بلاس پور، 30/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی ) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز چھتیس گڑھ کے بلاس پور ضلع واقع سکری گاؤں میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی و آر ایس ایس کو زوردار انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے بی جے پی-آر ایس ایس پر الزام عائد کیا کہ وہ آئین کو بدلنا اور تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اس دوران ’آئین‘ کی کاپی ہاتھ میں لے کر کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کیا، دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے نہ تو رد کر سکتی ہے اور نہ ہی اسے پھاڑ سکتی ہے۔‘‘

بلاس پور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار دیویندر یادو کی حمایت میں منعقد جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ یہ انتخاب معمولی انتخاب نہیں ہے۔ ایک طرف کانگریس پارٹی، انڈیا اتحاد اور دوسری طرف بی جے پی کے لوگ ہیں۔ راہل گاندھی نے آئین کی کاپی دکھاتے ہوئے کہا کہ ’’یہ انتخاب آئین کو بچانے کے لیے ہے، آئین کو وزیر اعظم (مودی)، بی جے پی لیڈران اور آر ایس ایس کے لوگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ایک طرف وہ آئین کو ختم کرنے میں مصروف ہیں، دوسری طرف کانگریس پارٹی اسے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ آئین صرف ایک کتاب نہیں ہے بلکہ یہ اس ملک میں غریبوں کو حق دیتا ہے، ان کی حفاظت کرتا ہے اور ان کے مستقبل کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ لیکن بی جے پی چاہتی ہے کہ اسے پھاڑ کر پھینک دیا جائے۔ انھوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیڈران کہتے ہیں آئین کو ختم کر دیں گے، ریزرویشن کو ختم کر دیں گے۔ اس آئین سے ریزرویشن نکلا ہے، ووٹ نکلا ہے، پبلک سیکٹر نکلا ہے۔ آپ کا جو حق ہے، وہ سب آئین کی بدولت ہے۔ اگر یہ چلا گیا تو قبائلیوں بھائیوں کا جَل (پانی)، جنگل، زمین اور جینے کا طریقہ چلا جائے گا۔

راہل گاندھی نے لوگوں کی جمع بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ (بی جے پی) کہتے ہیں کہ ہم ریزرویشن کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن جب وہ کسی پبلک سیکٹر کے ادارہ کی نجکاری رکتے ہیں تب ریزرویشن ختم کرتے ہیں۔ ٹھیکیداری نظام نافذ کرتے ہیں تب یہ ریزرویشن کو ختم کرتے ہیں۔ جب یہ ’اگنی ویر‘ جیسا منصوبہ لاتے ہیں تب یہ ریزرویشن کو ختم کرتے ہیں۔‘‘ انھوں نے بی جے پی لیڈران کو اس معاملے میں چیلنج پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بیان دے کر دکھائیں کہ کسی بھی پبلک سیکٹر ادارہ کی نجکاری نہیں کریں گے، وہ کہیں کہ ٹھیکیداری نظام کو بند کر دیں گے۔

اپنے خطاب کے دوران راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کا نظریہ گاندھی، نہرو یا امبیڈکر کا نظریہ نہیں ہے بلکہ اڈانی اور امبانی جیسے چنندہ لوگوں کی حمایت کرنا ان کا مقصد ہے۔ اب ملک کے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ بی جے پی اور مودی آئین کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے کہا کہ یہ انتخاب جمہوریت، آئین اور غریبوں کے حقوق کو بچانے کا انتخاب بن گیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے یہ سوال بھی پوچھا کہ پہلے مودی جی کہہ رہے تھے ’400 پار‘، لیکن کیا وہ اب بھی یہ کہہ رہے ہیں؟

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔