سپریم کورٹ نے پناہ گزینوں کی عرضی پر مرکز کو نوٹس جاری کیا

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2021, 10:37 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سپریم کورٹ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن فار رفیوجی (یو این ایچ سی آر) سے رجسٹرڈ روہنگیا سمیت پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کے لیے خوراک کی حفاظت کی عرضی پر پیر کو مرکز اور کئی دیگر ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور اے ایس بوپنا کی بینچ نے وکیل فیضل ابدالی کی عرضی پر مرکز اور دیگر ریاستوں سے جواب طلب کیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ امیہ شکلا کی جانب سے دائر عرضی میں دلیل دی گئی ہے کہ آئین کے تحت دیے گئے بنیادی حقوق کے تحت دیگر شہریوں کے ساتھ مہاجرین کو بھی غذائی تحفظ کا حق حاصل ہے۔ یہ مہاجرین عالمی وباکورونا کے بعد نافذ ہونے والے ’لاک ڈاؤن‘ کے بعد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان کے سامنے دو وقت کی روٹی کا انتظام کر پانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ایسے میں فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت ان کی مدد کی جانی چاہیے۔

عرضی میں دعویٰ کیا گیا کہ یو این ایچ سی آر کے گذشتہ سال جنوری تک 210201 مہاجرین اور پناہ کے متلاشی ہندوستان میں مقیم ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق سری لنکا اور تبت سے ہے۔ مہاجرین میں افغان، روہنگیا، عراقی وغیرہ شامل ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں 17000 پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی رہ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔