سپریم کورٹ میں آج سے کام کرنے لگے گا آن لائن آر ٹی آئی پورٹل، جانکاری حاصل کرنا ہوا مزید آسان

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 9:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اب سپریم کورٹ سے کسی بھی چیز کی جانکاری آر ٹی آئی کے ذریعہ حاصل کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں آن لائن آر ٹی آئی پورٹل لانچ کیا تھا جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ آج سے یہ باضابطہ کام کرنے لگے گا۔ دراصل ملک کے نظامِ انصاف کو بہتر بنانے کے لیے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ لگاتار کوششیں کر رہے ہیں۔ اسی کے تحت آر ٹی آئی پورٹل کو تیار کیا گیا ہے تاکہ آن لائن درخواست کرنے میں آسانیاں پیدا ہو جائیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندچوڑ نے اس سے متعلق کہا ہے کہ آج (24 نومبر) سے یہ پورٹل پوری طرح سے کام کرنے لگے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اس پورٹل (registry.sci.gov.in/rti_app) کی لانچنگ کے بعد سے ہی لوگوں کو انتظار تھا کہ کب سے یہ کام کرنا شروع ہوگا۔ اب چیف جسٹس آف انڈیا چندرچوڑ نے کہا ہے کہ امید ہے یہ پورٹل لوگوں کو آسانی سے سپریم کورٹ کے بارے میں جانکاری مہیا کرائے گا۔ ابھی تک سپریم کورٹ سے جانکاری لینے کے لیے بذریعہ ڈاک ہی آر ٹی آئی ڈالنی پڑتی تھی۔

اس پورٹل کے ذریعہ آپ آسانی سے درخواست کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے درخواست دہندہ کو اپنی لاگ اِن آئی ڈی بنانی پڑے گی۔ اس کے بعد مانگی جا رہی اطلاع کا فارم بھرنا ہوگا۔ آخر میں 10 روپے کی فیس آن لائن جمع کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ 13 نومبر 2019 کو دیئے گئے ایک تاریخی فیصلے میں سپریم کورٹ چیف جسٹس کے دفتر کو بھی ’پبلک آفس‘ قرار دے چکا ہے۔ یعنی سپریم کورٹ بھی آر ٹی آئی ایکٹ، 2005 کے تحت ایک پبلک آفس ہے، اور اس کے کام سے جڑی جانکاری شہری مانگ سکتے ہیں۔ 2019 میں عدالت نے زور دے کر کہا تھا کہ بلاشبہ آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت لوگوں کو جانکاریاں ملیں گی۔ ایک دن چیف جسٹس کا دفتر بھی اس قانون کے دائرے میں آئے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی حکومت نے کھاد کے لیے بھی کسانوں کو کیا پریشان: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ حکومت نے کھاد کے لیے کسانوں کو بہت زیادہ پریشان کیا ہے۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کو کیمیائی ...

قومی راجدھانی دہلی کی فضا ’انتہائی خراب‘، 321 اے کیو آئی درج

 قومی راجدھانی کی ہوا کا معیار منگل کی صبح 'انتہائی خراب' زمرے میں رہا اور کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے مطابق منگل کی صبح شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) انتہائی خراب زمرے میں 321 پر ریکارڈ کیا گیا۔ ماحول ...

مہاراشٹر-کرناٹک سرحد تنازعہ میں شدت، بیلگاوی میں مہاراشٹر کے ٹرکوں پر پتھراؤ، حالات کشیدہ

کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان جاری سرحد تنازعہ نے بیلگاوی علاقہ میں حالات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ سرحدی علاقہ بیلگاوی میں تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور منگل کے روز تو بیلگاوی کے باگیواڑی میں شدید احتجاجی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ اس دوران کرناٹک رکشن ویدیکے سے جڑے کارکنان نے ...

دسمبر 7 سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس سے قبل ہی اپوزیشن پارٹیوں نے مرکز کے سامنے رکھے اہم مطالبات؛ کل جماعتی میٹنگ میں اہم باتوں پر ہوا تبادلہ خیال

بدھ یعنی 7 دسمبر سے  شروع ہوکر 29 دسمبر کو ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے  ہی  مرکزی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو منگل کو  منعقد ہوا۔