ای ڈی کے رویے پر سپریم کورٹ شدید برہم، عدالت نے کہا کہ تفتیش مکمل کئے بغیرکسی ملزم کو’ ڈیفالٹ ضمانت‘سے محروم کرنے کیلئےایجنسی چارج شیٹ پر چارج شیٹ داخل نہیں کر سکتی

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2024, 11:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ نے ایک معاملہ کی سماعت  کے دوران بدھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)کو کٹہرے میں کھڑ ا کردیا ۔ سپریم کورٹ نے بغیر مقدمہ چلائے ملزم کو حراست میں رکھنے پر ای ڈی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ایجنسی ضمنی چارج شیٹ پر ضمنی چارج شیٹ داخل نہیں کرسکتی  اور بغیر مقدمہ چلائے کسی شخص کو جیل میں نہیں رکھ سکتی۔سپریم کورٹ نے ای ڈی سے کسی ملزم کی ڈیفالٹ ضمانت سے انکار کرنے اور ایسے افراد کو غیرمعینہ مدت تک جیل میں رکھنے کیلئے ضمنی چارج شیٹ داخل کرنے پر سوال اٹھایا اور سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا  کہ ملزمین کو بغیر مقدمہ چلائے جیل میں رکھنے کا یہ طریقہ عدالت عظمیٰ کو قا بل قبول نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ یہ سماعت جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے کی۔ جسٹس کھنہ نے ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو سے کہاکہ ڈیفالٹ ضمانت کا مکمل مقصد یہ ہے کہ جب تک تحقیقات مکمل نہ ہو جائے آپ گرفتاری نہیں کرتے ہیں۔ ساتھ ہی آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ٹرائل شروع نہیں ہوگا اور نہ ہی آپ ضمنی چارج شیٹ داخل پر ضمنی چارج شیٹ داخل کرسکتے ہیں تاکہ ملزم کو غیر معینہ مدت تک جیل میں بند رکھا جائے۔ 

 عدالت عظمیٰ نے یہ تبصرہ جھارکھنڈ کے غیر قانونی کانکنی کیس سے متعلق ایک ملزم کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کیا۔ ملزم پریم پرکاش سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا مبینہ ساتھی ہے۔ سورین کو گزشتہ ماہ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔پرکاش کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے گزشتہ سال جنوری میں ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ انہوں نے۱۸؍ ماہ جیل میں گزارے ہیں اور یہ ضمانت کا  واضح معاملہ  ہے۔اس پر  ایس وی راجونے ملزمین کو رہا کئے جانے پر شواہد یا گواہوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بارے میں خدشہ کا اظہار کیالیکن عدالت نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ جسٹس کھنہ نے تفتیشی ایجنسی کے وکیل سے کہا اگر وہ ایسا کچھ کرتا ہے تو آپ ہمارے پاس آئیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس معاملہ میں ملزم۱۸؍ ماہ سے سلاخوں کے پیچھے ہے اور یہ قابل تشویش صورتحال ہے ۔ جب آپ کسی ملزم کو گرفتار کرتے ہیں تو  مقدمہ ایک مخصوص مدت میں شروع ہوجانا چاہئے ۔موجودہ قوانین کے تحت ایک گرفتار شخص اس وقت  ڈیفالٹ ضمانت کا اہل ہوجاتا  ہے  جب  حکام تفتیش مکمل کرنے سے قاصر ہیں، یا حتمی چارج شیٹ سی آر پی سی، یا کوڈ آف کرمنل پروسیجر کی طرف سے مقرر کردہ ٹائم لائنز کے اندر داخل نہیں کر پاتے ہیں ۔ یہ مدت یا تو۶۰؍ دن ہے  یا۹۰؍ دن ہے یا کیس کے حالات پر منحصر ہے لیکن اس سے زیادہ اگر ہوجائے تو ملزم کو ڈیفالٹ ضمانت مل جانی چاہئے۔اگرچہ پریم پرکاش کو بدھ کوعبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا گیا لیکن عدالت نے مقدمے کی پیش رفت کو یقینی بنانے کے  لئے ایک ماہ تک ہر روز سماعت کی ان کی درخواست کو قبول کرلیا۔یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سال اپریل میں بھی ایسا ہی تبصرہ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...