مہاراشٹر: بی جے پی حکومت کو سپریم کورٹ نے دیا جھٹکا، درختوں کی کٹائی پر فوری پابندی

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 6:21 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،7؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) آرے کالونی میں درختوں کی کٹائی سے متعلق سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ فی الحال آرے میں کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا اور اس وقت جیسی حالت ہے، ویسی ہی بنی رہے گی۔ معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملے کو پہلے گہرائی سے دیکھے گا اور پھر کچھ تبصرہ کرے گا۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ بتائیں کہ آپ نے اب تک کتنے درخت کاٹے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے معاملے کی آئندہ سماعت 21 اکتوبر تک کے لیے طے کر دی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ درختوں کی کٹائی اگر غلط ہے تو غلط ہے، چاہے ایک فیصد ہی کیوں نہ ہو۔ عدالت نے اس دوران مہاراشٹر حکومت سے حلف نامہ مانگا اور موجودہ حالت کی جانکاری طلب کی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ان کارکنان کو فوراً آزاد کرنے کے لیے کہا جنھیں احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ آرے کالونی کے حساس علاقہ ہونے سے متعلق فیصلہ بھی سنائے گا۔

راجیو رنجن نام کے سماجی کارکن نے درختوں کی کٹائی کے احتجاج میں چیف جسٹس رنجن گگوئی کو خط بھیجا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے اس خط کو ہی مفاد عامہ عرضی کی شکل میں بدلتے ہوئے اس پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا اور اسی کی بنیاد پر خصوصی بنچ تشکیل کی۔

غور طلب ہے کہ بامبے ہائی کورٹ نے درختوں کی کٹائی کو روکنے کے لیے داخل چار عرضیوں کو جمعہ کو خارج کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ہفتہ کے روز بھی درختوں کی کٹائی پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے فوراً بعد آرے کالونی میں نصف رات میں ہی درختوں کی کٹائی شروع ہو گئی تھی۔ ماحولیات سے محبت کرنے والے سماجی کارکنان درختوں کی کٹائی کی مخالفت کر رہے ہیں۔

اس درمیان ممبئی کی ایک عدالت نے اتوار کو درخت کاٹے جانے کی مخالفت کر رہے 29 مظاہرین کو ضمانت دے دی۔ مظاہرین کو عوامی نظام میں رخنہ پیدا کرنے اور سرکاری افسروں کو ان کے کام سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈِنڈوشی ہالی ڈے کورٹ نے 7 ہزار روپے کے نقد بانڈ پر شرط کے ساتھ ضمانت دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ انھیں آگے کی پوچھ تاچھ کے لیے تھانہ جانا ہوگا۔ پولس نے مظاہرین پر تعزیرات ہند کی کئی دفعات لگائی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔