نظرثانی درخواست داخل  نہ کرنے پر سنی وقف بورڈ چیئرمین نے کہا، ہم وعدہ نبھا رہے ہیں 

Source: S.O. News Service | Published on 15th November 2019, 12:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14نومبر(آئی این ایس انڈیا)ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور سنی وقف بورڈ کے راستے الگ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔پرسنل لاء بورڈ جہاں شک میں ہے وہیں سنی وقف بورڈ نے دو ٹوک کہہ دیا ہے، وہ ریویو پٹیشن دائرنہیں کرے گا۔ وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی نے کہاکہ میں تو اسی راہ پر ہوں، جس پر پہلے سب نے ایک آواز میں ساتھ چلنے کی بات کی تھی،اب اگر پرسنل لاء بورڈ کو وہ راہ پسند نہیں آ رہی تو اس کی وجہ وہی بتا سکتے ہیں۔جب سب نے مل کر یہ وعدہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مانیں گے، اس وقت بھی دونوں امکان تھامقدمہ جیت بھی سکتے ہیں اور ہار بھی سکتے ہیں تو اب کیا بدلا، سیدھی بات ہے کہ سب کو وہ وعدہ نبھانا چاہئے،ایسے میں ریویو پٹشن کا بھلا کیا تک بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ’ڈیل‘ ہوئی ہوتی تو ہم مقدمے کے درمیان ہی الگ راستہ اختیار کر لیتے، لیکن آخر تک میرے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، میرے وکیل بھی آخر تک دھون صاحب اور جیلانی صاحب ہی رہے۔وہ کوئی خفیہ ڈیلنگ نہیں تھی،باہمی بات چیت کے ذریعے تنازعہ کو حل کرنے کی آخری دنوں میں ایک کوشش تھی،پارٹیاں نہیں مانیں۔مقدمہ ہار جانے کی کیا وجہ دیکھتے ہیں؟ کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مقدمہ ہارے ہوتے تو ہمارے حق میں فیصلہ نہیں ہوتا،حکم ہونے کی وجہ سے 5 ایکڑ دینے کو کہا کہ سپریم کورٹ نے1949 اور 1992 کے واقعات پر بھی ہماری بات ہی مانی،بس ہمیں وہ زمین نہیں ملی،مالڈنگ آف ریلیف میں مسلم فریق نے مل کر کہا تھا کورٹ ملک کے تاریخی، سماجی اور ثقافتی ورثے پر بھی توجہ رکھے گا، تاکہ ہماری صدیوں پرانی شاندار مشترکہ وراثت اور تکثیریت و ثقافت بنی رہے،ہو سکتا ہے کورٹ کو ہمارے اس مطالبے ہی فیصلے کا یہ راستہ دکھا ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔