کورونا کی روک تھام کے لئے رہنما اصول پر سختی سے عمل کرائے حکومت بہار: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2020, 11:48 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،16؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کانگریس نے کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے متاثرین کیلئے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کے رہنما اصول پر سختی سے عمل کرائے جانے کی درخواست کی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور بہار نوجوان کانگریس کے سابق ریاستی صدر للن کمار نے بدھ کو یہاں کہاکہ ریاست میں روزانہ متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ تشویش کا باعث ہے ۔ کہیں نہ کہیں ریاستی حکومت کی ناکامی اس سے ظاہرہورہی ہے ۔

کمار نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او نے اپنی ہدایتوں میں واضح طور پر کہاہے کہ کورونا متاثرین کو ان کے گھروںسے الگ قرنطینہ سینٹر میں رکھاجائے ۔ اگر پازیٹیو فرد گھر میں کورنٹائن کئے جارہے ہیں تو اس سے متاثرہ افراد کے کنبہ اور آس پاس کے لوگوں کے بھی پازیٹیو ہونے کا خطرہ رہتاہے ۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کے رہنما اصول کے بر خلاف بہار کی نتیش حکومت کورونا متاثرین کو ہوم کورنٹائن رہنے کی صلاح دے کر بحران کے اس دور میں اپنے فرائض سے چھٹکارہ پانے کی کوشش میں ہے ۔ بہار کا طبی نظام دیگر ریاستوں سے ابتر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی کون کہے عام بیماری کی دوا بھی شاید ہی یہاں کے طبی مراکز میں دسیتاب ہیں۔

کمار نے کہاکہ کورونا انفیکشن کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کو دار الحکومت پٹنہ کے نوتعمیر بہار میوزیم میں قرنطینہ سینٹر بنانا چاہئے جس سے کورونا انفیکشن سے لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ صرف جرمانہ لگا کر کورونا انفیکشن پر قابو نہیںپایاجاسکتا بلکہ اس پر سختی سے عمل کروانا ہوگا ۔ وزیراعلیٰ رہائش جب کورنا سے محفوظ نہیں رہا تو گاﺅں کی صورتحال کو سمجھا جاسکتاہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔