دلتوں اور مسلمانوں کو جھوٹے معاملات میں پھنسانے کی بات کہنے والی خاتون پولس آفسر کی وڈیو وائرل ہونے کے بعدسنسنی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2018, 7:11 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 3/ڈسمبر (ایس او نیوز) مہاراشٹر کے بیڑھ  ضلع سے ایک خاتون پولس آفسر کا  ایک  سنسنی خیز  ویڈیو  وائرل ہونے کے بعد پورا پولس محکمہ سوالات کے  گھیرے میں آگیا ہے اور عوام اس سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ کس طرح مسلمانوں اور دلتوں کو جھوٹے معاملات  میں پھنسایا جاتا ہے اور پولس  کے پاس مدد طلب کرنے کے لئے  جانا مسلمانوں اور دلتوں پر کس طرح بھاری پڑ سکتا ہے۔

 اس وڈیو نے نہ صرف پورے مہاراشٹرا بلکہ پورے ملک میں سنسنی  مچا دی ہے،جس میں  ایک خاتون  پولس آفسر دلتوں اور مسلمانوں کے بارے میں بہت ہی قابل اعتراض بیان دے رہی  ہے۔ 

ذرائع کی مانیں تو  اس ویڈیو میں نظر آنے والی   "بھاگیہ شری نو ٹاکے" ہے جو نہایت کافی  قابل اعتراض بات کرتے ہوئے  کہہ رہی  ہے کہ میں دلتوں کا ہاتھ پیر باندھ کر اُن کےاوپرAttrocity ایکٹ کا  غصہ نکالتی ہوں ۔

بھاگیہ شری مجلگائوں تعلقہ کی ڈی ایس پی ہے، وڈیو میں خاتون آفسر یہ بھی کہتی ہوئی  سنی جارہی ہے کہ انہوں نے ایسے 21 دلتوں پر فرضی کیس تھوپے   ہیں جو اُن کے تھانہ میں SC/ST ایکٹ کے تحت معاملات  درج کرانے آئے تھے۔ وڈیو کی شروعات میں وہ کہتی ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 307 یا قتل کی کوشش کے  ایکٹ کے تحت معاملے بھی درج کئے ہیں تاکہ اُنہیں آسانی سے ضمانت نہ مل سکے۔

 اس وڈیو میں ڈی ایس پی بھاگیہ شری مراٹھیوں کے ایک وفد سے بات کررہی ہے، اُن کی بات چیت سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بات کرنے والے لوگ SC/ST ایکٹ کے معاملے  میں  گرفتاری کے بعد ضمانت حاصل کرنے کے لئے اُن سے صلاح لینے پہنچے تھے۔ لیڈی پولس آفسر وفد کے لوگوں سے کہتی ہے کہ  اگر وہ اُنہیں ابھی چھوڑ دیتی ہے تو  پرتشدد ردعمل سامنے آسکتا ہے۔

ڈی ایس پی بھاگیہ شری  یہ  کہتی ہوئی بھی نظر آرہی ہے  کہ انہوں نے اسی طرح کے ایک کیس کو پونے میں  ڈیل کیا تھا، جب وہ پونے شہر کے قریب پمپری  میں تعینات تھی. ڈی ایس پی کہتی ہے  کہ تین دنوں تک انہوں نے ملزم مراٹهی شخص  کو گرفتار نہیں کیا اور اس کے بدلے میں ملزم کو ہی بتایا کہ کس طرح وہ  دلت کے خلاف  جھوٹا کیس دائر کرے. انہوں نے ملزم کو مشورہ دیا تھا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 122 کے تحت وہ دلت کے اوپر ہی کیس درج کریں کیونکہ یہ  بغیر لائسنس کے ہتھیار رکھنے کا جرم ہے.

ڈی ایس پی کا یہ ویڈیو نہ صرف تیزی سے سوشیل میڈیا پر وائرل ہو  رہا ہے.بلکہ اب تو یہ وڈیو کلپ ٹی وی نیوز چینلوں پر بھی دکھایا جارہا ہے جس کے بعد  محکمہ پولس میں ہلچل مچ گئی ہے تاہم، ابھی تک اس معاملے میں کوئی سرکاری ردعمل سامنے  نہیں آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔