راہل گاندھی کی وزیر اعظم کو نصیحت ”مودی جی!متروں کو میوا کھلانا بند کر کے عوام کی خدمت کیجئے“

Source: S.O. News Service | Published on 21st December 2022, 12:48 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے یکم اپریل سے ریاست کے غریب خاندانوں کو500روپے میں گیس سلنڈر دینے کا اعلان کیا ہے- گہلوت نے پیر کو یہ اعلان”بھارت جوڑو یاترا“کے تحت الور ضلع کے ملاکھیڑا میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کیا-کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راجستھان کی کانگریس حکومت کی طرف سے ریاست کے لوگوں کو ایل پی جی سلنڈر500روپے میں دینے کے اعلان پر ردعمل ظاہر کیا ہے-انہوں نے ٹوئٹ کیا”راجستھان کی کانگریس حکومت کا 500روپے میں گیس سلنڈر دینے کا بڑا اعلان-مرکزی حکومت کی قیمت سے آدھی سے بھی کم، آدھی سے زیادہ کم- مودی جی، دوستوں کو میوہ کھلانا بند کیجئے، مہنگائی سے پریشان عوام کی خدمت کیجئے-“

خیال رہے کہ راجستھان حکومت نے اپنے دور اقتدار کے چار سال مکمل کر لیے ہیں - اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بڑا اعلان کیا ہے-انہوں نے یکم اپریل سے غریب خاندانوں کو500روپے میں گیس سلنڈر دینے کا اعلان کیا ہے- گہلوت نے پیر کو یہ اعلان ”بھارت جوڑو یاترا“کے تحت الور ضلع کے ملاکھیڑا میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کیا-ملک میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے- جو سلنڈر کبھی400روپے میں دستیاب تھا، اس وقت ملک بھر میں 1000روپے سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے- کولکتہ میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1079روپے، ممبئی میں 1052.50روپے اور چنئی میں 1068.50روپے ہے- آئی او سی کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ دہلی میں بغیر سبسڈی کے14.2کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت1053.00روپے ہے-

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...