مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں آدتیہ ٹھاکرے کے قافلہ پر پتھراؤ، شندے دھڑے پر حملہ کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 8th February 2023, 11:37 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 8؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی )  مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے بیجاپور علاقے میں شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔ یہ یہ پتھراؤ شیوسینا کی ’شیو سمواد یاترا‘ کے دوران کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اور امباداس دانوے کی گاڑی کے سامنے کچھ لوگوں نے ہنگامہ کیا اور پھر پتھراؤ کر یا۔ غنیمت یہ رہی کہ پتھراؤ میں آدتیہ ٹھاکرے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف امباداس دانوے نے الزام عائد کیا کہ آدتیہ ٹھاکرے کی کار پر حملہ شیو سینا سے علیحدہ ہونے والے شندے دھڑے کے کارکنان نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتھر بازی کے واقعہ کے پیچھے اورنگ آباد کے مقامی ایم ایل اے کا ہاتھ ہے۔ دانوے نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیجاپور میں منعقدہ میٹنگ میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت آدتیہ ٹھاکرے کی حفاظت میں لاپرواہی برت رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ہندو اور دلت سماج کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

امباداس دانوے نے آدتیہ ٹھاکرے کی تقریب میں سیکورٹی کی خلاف ورزی کے تعلق سے مہاراشٹر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط لکھا ہے۔ دانوے نے ڈی جی پی سے اس خلاف ورزی کی سنجیدگی سے تحقیقات کرنے اور ضروری کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ آدتیہ ٹھاکرے نے پیر کو پارٹی کی 'شیو سمواد' یاترا کے ساتویں مرحلے کا آغاز کیا۔ اس یاترا کے دوران آدتیہ ٹھاکرے مراٹھواڑہ کے 3 اضلاع کا دورہ کریں گے۔ پارٹی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، آدتیہ ٹھاکرے دن کے وقت مُبدھیگاؤں، وڈگاؤں پنگلا، سنار اور پالسے گاؤں کا دورہ کریں گے اور پھر ناسک میں پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: رام نومی تشدد کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالہ، اپوزیشن کا پولیس پر الزام

مغربی بنگال پولیس کا کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) رام نومی کے جلوس کو لے کر ہاوڑہ ضلع میں جمعرات کو ہونے والی جھڑپوں کی تحقیقات کرے گا۔ ریاستی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات سی آئی ڈی کے تحت اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کرے گی اور تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ...

گجرات ہائی کورٹ نے کہا- ’وزیر اعظم کو ڈگری دکھانے کی ضرورت نہیں!‘ کیجریوال پر 25 ہزار کا جرمانہ عائد

وزیر اعظم کی ڈگری مانگنے کے معاملے میں گجرات ہائی کورٹ نے جمعہ کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کو ان کی گریجویشن ڈگری کا سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مغربی بنگال کے ہائوڑہ میں دوسرے دن بھی جھڑپیں ، تشدد نئے علاقوں میں پھیل گیا لیکن پولیس کی بھاری نفری کے سبب حالات قابو میں

رام نومی کے جلوس کے سبب ملک کے کئی حصوں میں فرقہ وارانہ تشدد اور تصادم کی اطلاعات آئی ہیں لیکن پولیس اور انتظامیہ کے بروقت اقدام کی وجہ سے حالات اسی وقت قابو میں آگئے مگر مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا کے جڑواں شہر ہائوڑہ میں گزشتہ روز ہونے والا تصادم جمعہ کو دیگر علاقوں تک ...

دہلی بی جے پی کے دو لیڈران نے کاروباری سے مانگے 15 لاکھ روپے، جبراً وصولی کے الزام میں کیس درج

راجدھانی دہلی میں بی جے پی کے دو لیڈروں سیارام شاکیہ اور دھیرج پردھان کے خلاف مبینہ طور سے ایک بزنس مین سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے کے الزام میں جبراً وصولی کا کیس درج کیا گیا ہے۔ اس پیسے کا مطالبہ گھر تعمیر کرنے کے عوض میں کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر 29 مارچ کو دوارکا ضلع کے ...

نئے مالی سال کے پہلے دن کمرشل ایل پی جی سلنڈر سستا، گھریلوں گیس کے دام غیر تبدیل

آج یکم اپریل 2023 سے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے داموں میں کمی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پٹرولیم کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی، اے تی ایف، کیروسین وغیرہ کے داموں کا جائزہ لیتی ہیں اور ان میں تبدیلی کی جاتی ہے۔

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔