آنکھوں کے عطیہ سے مستحق افراد میں بینائی لائی جاسکتی ہے، ہندوستان کووِڈ۔19پر قابو پانے میں کامیاب: ڈاکٹر سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 10th January 2021, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍جنوری(ایس او  نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سدھا کر نے بتا یا کہ کووِڈ۔ 19پر قابو پا نے میں ملک نے کامیابی حاصل کی ہے۔نارائنا نیترا لیہ میں اندھے پن کو روکنے اور قابو پانے کے متعلق منعقد قومی پروگرام کا افتتاح کر نے کے بعد ڈاکٹر سدھا کر نے مز ید کہا کہ ہندوستان میں 135کروڑ کی آبادی ہو نے کے باوجود وزیر اعظم کی جانب سے وقت پر لئے گئے فیصلوں کی وجہ سے ملک میں کووِڈ پر جیت حاصل کرنا ممکن ہوا۔ ریاست میں تقریباً10لاکھ افراد مکمل طور پر کووڈ۔19سے شفا یاب ہو چکے ہیں اور ریاست کے لئے تقریباً13.90لاکھ کووڈ ویکسین حاصل ہوں گے۔

انہوں نے بتا یا کہ پاکی صفائی کی جانب خصوصی توجہ دئے جانے کی وجہ سے ملک میں کووڈپر قابو پا یا جاسکا ہے اور شرح اموات اور متاثرین کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ سدھا کر نے کہا کہ گزشتہ11ماہ میں محکمہ صحت کی جانب خصوصی توجہ مبذول کرائی گئی ہے، اس دوران کھانسی،بخار،سردی کے معا ملات پیش نہیں آئے ہیں جبکہ برطا نیہ میں روزانہ75ہزار معاملات درج ہو کر تقریباً ایک ہزار اموات ہو تی ہیں۔ تر قی یافتہ ممالک میں کووڈسے پریشانیوں کا سامنا ہے اور اب بھی کووڈسے بچنے ماسک،سینی ٹا ئزر جیسے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔

نارائنا نیترا لیہ کے صدرڈاکٹرکے بھجنگ شٹی نے کہا کہ 4 لاکھ کارینا میں صرف10فیصد کی پیو ند کاری ممکن ہے، اسلئے آنکھوں کا عطیہ رک گیا ہے،جو افسوسناک ہے اور اب بھی تین ملین سے زیادہ کارنیا کی پیوند کاری کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ایس یتیش نے کہا کہ دنیا میں 45ملین افراد بصارت سے محروم ہیں۔ لیکن ایک شخص کی جانب سے آنکھوں کے عطیہ سے تین افراد کو بصارت سے نوازا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سرون ڈیسوزا،ڈاکٹر منجو لا و دیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...