ریاستی قیادت میں تبدیلی کی وائرل باتیں میڈیاکی پیداوار:وزیراعلیٰ بسوراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 28th December 2021, 11:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍دسمبر(ایس او نیوز)پارٹی میں بڑی تبدیلیاں رونماہورہی ہیں،اس قسم کی خبریں ذرائع ابلاغ (میڈیا)کی پیداوارہیں۔پارٹی اور حکومت کے درمیان مکمل تال میل ہے۔آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کاسامناہم سب مل کرمتحدہ طورپرکریں گے۔یہ وضاحتی باتیں ریاستی وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے کہیں۔بروزپیراخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے موقع پرانہوں نے کہاکہ 28اور29دسمبر کوہبلی میں انعقادپذیرریاستی بی جے پی ایگزکٹواورکورکمیٹی میٹنگ کے سلسلہ میں غیرضروری باتیں وائرل کی جارہی ہیں۔اس میٹنگ میں متوقع ریاستی قیادت پربات چیت کی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں میڈیاکے سوال پرجواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ کورکمیٹی میٹنگ کے حوالے سے ریاستی بی جے پی قیادت میں تبدیلی کی خبریں گردش کررہی ہیں،یہ سب میڈیاکی کارستانی ہے،انہوں نے میڈیابرہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں تبدیلی کی باتیں میڈیاکی پیداکردہ ہیں۔خودنیوزبناتے ہیں اورپھراس کی وضاحت ہم سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔کابینہ کی ازسرنوتشکیل ذرائع ابلاغ کی افواہ ہے۔کابینہ کی ازسرنوتشکیل کے سلسلہ میں ہمارے پاس کوئی جانکاری نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اخباری نمائندوں سے کہاکہ ہم پارٹی میٹنگ میں کیاباتیں کریں گے،کونسے مسائل زیربحث لائے جائیں گے؟ اور سیاست کریں گے اس بارے میں آپ کوجانکاری فراہم کرناضروری نہیں ہے۔کس موقع پرکونسی بات کرناہے اورکس مسئلہ کوزیربحث لاناہے ہم وہ تمام کریں گے، یہ سب ہماری پارٹی کے اندرونی مسائل ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریاستی بی جے پی کے تمام مسائل پرپارٹی ہائی کمان نظررکھاہواہے۔یہاں ریاستی قیادت میں کیاکیاباتیں ہورہی ہیں ہائی کمان کے علم میں ہے۔پارٹی اورحکومت کے درمیان کوئی الجھن نہیں ہے۔سب ٹھیک ٹھاک چل رہاہے۔آئندہ دنوں میں مزیدعمدہ پروگرام بنائے جائیں گے۔ہماری کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے متحدہ طورپر اسمبلی انتخابات کاسامنے کریں گے۔رکن اسمبلی رمیش جارکی ہولی کے خلاف پارٹی کارروائی پرکئے گئے سوال پربومئی نے کہاکہ اس سے ہائی کمان اچھی طرح باخبرہے۔

جشن سال نو:جشن سال نومنانے کے لیے ریسارٹ اورسیاحتی مقامات پربڑھتی عوام کی بھیڑبھاڑپروزیراعلیٰ نے کہاکہ سال نوکاجشن منانے لوگ کہیں بھی جائیں اورکہیں بھی منائیں جہاں بھی جائیں کووڈکے ضوابط پرسختی سے عمل کریں۔لوگوں کوکہیں بھی جانے کی آزادی حاصل ہے،شرط یہ ہے کہ کووڈکے رہنماخطوط پرعمل کریں۔

کووڈمعاوضہ:انہوں نے مزیدکہاکہ کووڈسے فوت ہونے والوں کے لیے معاوضہ کااعلان کیاگیاہے،معاوضہ فراہمی میں تاخیرنہیں ہورہی ہے،کووڈسے فوت ہونے والوں کی دستاویزات جمع کی جارہی ہیں،دومہینوں تک انتخابی ضابطہ اخلاق نافذتھا،اس لیے معاوضہ دینے میں تاخیرہوئی ہے،تاہم بہت سارے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرمعاوضہ رقم جاری کررہے ہیں۔

نائٹ کرفیوکادفاع:ریاست کرناٹک میں نائٹ کرفیوجاری کرنے پرہرطرف سے مخالفت کی جارہی ہے،اس پروزیراعلیٰ دفاع کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی صحت کوپیش نظررکھتے ہوئے نائٹ کرفیوکافیصلہ کیاگیاہے۔ہماری بھی خواہش ہے کہ اقتصادی اورتجارتی سرگرمیاں جاری رہیں،لیکن کووڈکے پھیلاؤ کے خوف سے نائٹ کرفیوجاری کرناناگزیرہوگیاہے،عوام سے امیدہے کہ وہ حکومت کابھرپورتعاون کریں گے۔

گھٹنے کے دردکاناٹی علاج: وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے پیرکے روزبی پی ایل اوراے پی ایل مستفیدین میں چیک تقسیم پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرمائی سیشن مکمل ہونے کے بعد بنگلورواپسی قبل میں نے بیلگاوی میں اپنے گھٹنے کے دردکے لیے ناٹی علاج کروایاہے،اس علاج سے بہتری محسوس ہورہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...