ووٹ بیداری کیلئے محکمہ ڈاک نے خصوصی پوسٹل کور اور اسٹامپ جاری کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍اپریل (ایس او نیوز)عوام میں ووٹنگ کے لئے بیداری لانے کے مقصد کے تحت انتخابی کمیشن نے محکمہ ڈاک کے تعاون سے خصوصی پوسٹل اینولپ (کور) اور پوسٹل اسٹامپ کا اجراء کیا۔وارتا سودھا میں منعقد ایک پروگرام میں ریاستی چیف انتخابی افسر سنجیو کمار اور کرناٹک کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل چارلس لوبونے مشترکہ طور پر پوسٹل کور اور اسٹامپ کا اجراء کیا۔ ان خصوصی کور پر 2019 کے لوک سبھا انتخابات کا لوگو اور’’ ملک کا مہااتسوا‘‘ نعرہ طبع کیا گیا ہے اور عوام کو ای وی ایم اور وی وی پیاٹ کے استعمال کے تعلق سے جانکاری فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر عوام میں بیداری کے لئے انتخابی کمیشن کی جانب سے تیار ویڈیو بھی جاری کیا گیا اس کے علاوہ کنڑا فلمی ڈائرکٹر شری بھگوان کی جانب سے ووٹنگ کے تعلق سے تیار ڈاکیو مینٹری کو بھی قوم کے نام منسوب کیا گیا۔ نا بینا رائے دہندگان میں بیداری کیلئے برائل رسم الخط کے پوسٹ کارڈ جاری کر کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل،کرناٹک چارلس لوبو نے کہا کہ رائے دہندگان میں ووٹ کی اہمیت بتانے اور ووٹ کے تناسب میں اضافہ کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے کی جانے والی خصوصی کوشش کا محکمہ ڈاک نے بھر پور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوصی پوسٹل رائے دہندگان کے لئے خصوصی سہولت فراہم کرکے محکمہ ڈاک نے قدم اٹھایا ہے جس کے تحت فوج میں خدمت انجام دے رہے رائے دہندگان کو الیکٹرانک بیلٹ فراہم کرنے محکمہ ڈاک نے کوشش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف عملہ تعینات کئے ہوئے ایر پورٹ و دیگر علاقوں میں محکمہ ڈاک کے افسر اور عملہ پہنچ کر انہیں الیکٹرانک بیلٹ کے تعلق سے جانکاری فراہم کررہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...