دہلی: رام لیلا میدان میں کسانوں کی مہاپنچایت، مودی حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 13th March 2024, 12:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا ہے کہ دہلی پولیس نے اسے 14 مارچ کو رام لیلا میدان میں 'کسان مزدور مہاپنچایت' منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ اس نے سخت شرائط کے ساتھ اجازت دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) ایم ہرش وردھن نے کہا، ’’ہم نے سخت شرائط عائد کی ہیں اور ایس کے ایم کے رہنماؤں نے ایک حلف نامہ پر دستخط کیے ہیں کہ وہ شرائط کی پابندی کریں گے۔‘‘

ایس کے ایم نے کہا کہ مہاپنچایت میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 'لڑائی تیز کرنے' کی قرارداد منظور کی جائے گی۔ تین مرکزی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر 2020-21 میں کسان تحریک کی قیادت کرنے والے ایس کے ایم نے اس بات پر زور دیا کہ مہاپنچایت پرامن رہے گی۔

ایس کے ایم نے ایک بیان میں دعویٰ کیا، ’’دہلی پولیس نے 14 مارچ 2024 کو رام لیلا میدان میں مہاپنچایت منعقد کرنے اور دہلی میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر پارکنگ کی جگہ اور پانی، بیت الخلا اور ایمبولینس جیسی دیگر بنیادی سہولیات کے انتظامات کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کر دیا گیا ہے۔‘‘

ایس کے ایم نے کسانوں اور کارکنوں سے ’کسان مزدور مہاپنچایت‘ میں شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ اس تقریب کو ’سیاسی لحاظ سے اہم اور کامیاب‘ بنانے کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مہاپنچایت مودی حکومت کی کارپوریٹ نواز، فرقہ وارانہ، آمرانہ پالیسیوں کے خلاف لڑائی کو تیز کرنے اور کاشتکاری، خوراک کی حفاظت، ذریعہ معاش اور لوگوں کو کارپوریٹ لوٹ مار سے بچانے کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے 'عہد نامہ' جاری کیا جائے گا۔

ایس کے ایم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، ’’مہاپنچایت آئندہ لوک سبھا انتخابات کے تناظر میں کسانوں اور مزدوروں کے حقیقی مطالبات کے لیے جاری جدوجہد کو تیز کرنے کے بارے میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ اس میں قریبی ریاستوں کے لوگ بھی اس میں حصہ لیں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...